آخر زنا کیوں۔۔۔؟؟؟؟؟

In اسلام
March 06, 2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ ایک شخص آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا اے اللہ کے رسول مجھے زنا کرنے کی اجازت دیجئے یہ سن کر صحابہ کرام غصے میں اس شخص کی طرف مارنے کیلئے دوڑے رسول اللہ نے صحابہ کو روکا اور اس شخص کو اپنے پاس بیٹھایا اور کہا کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ کوئی تمہاری ماں کیساتھ زنا کرے اس شخص نے کہا بالکل بھی نہیں آپ نے فرمایا تو کوئی دوسرا بھی پسند نہیں کرتا کہ کوئی اسکی ماں کیساتھ زناکرے،پھر آپٌ نے پوچھا کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ تمہاری بہن کیساتھ زنا کرے کوئی اس نے کہا نہیں،

آپ نے کہا دوسرا بھی پسند نہیں کرتا، آپ نے بیٹی کا پوچھا کہ اسکے ساتھ کوئی زنا کرے اس نے کہا نہیں اسی طرح آپٌ نے خالہ اور پھوپھی کا پوچھا اس نے جواب نہیں میں دیا، آپٌ نے کہا جیسے تم پسند نہیں کرتا ایسا کوئی بھی نہیں کرتا پھر آپٌ نے اپنا دست مبارک اس شخص کے سینے پر رکھا اور یہ دعاء دی (اللٰھُم اغْفِرْ ذَنْبَہٗ وَطَھِّرْ قَلْبَہٗ وَحَصِّنْ فَرْجَہْ) “کہ اے اللہ اس شخص کے گناہ معاف فرما دے اسکے دل کو پاک کر دے اور اسکی شرمگاہ کی حفاظت فرما” اس کے بعد وہ شخص کبھی زنا کیطرف نہیں گیا۔۔۔ اللّٰہ تعالیٰ زانی شخص سے روز قیامت کلام نہیں فرمائیں گے اور نہ ہی ایسے شخص کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا صحیح بخاری میں حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ سے مروی ہے جو ایک طویل حدیث ہے۔۔۔ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے رات کے وقت دیکھا کہ دو آدمی (فرشتے) میرے پاس آئے

اور مجھے مقدس سرزمین کی طرف لے گئے ہم ایک سوراخ کے پاس پہنچے جو تنور کی طرح اوپر سے تنگ ہے اور نیچے سے کشادہ اس میں آگ جل رہی ہے اور اس آگ میں کچھ مرد اور عورتیں برہنہ ہیں جب آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے تو وہ بھی اوپر آجاتے ہیں اور جب شعلے کم پڑ جاتے ہیں تو وہ بھی شعلے کیساتھ اندر چلے جاتے ہیں۔۔۔(یہ کون لوگ تھے انکے بارے میں ارشاد فرمایا) یہ زانی مرد اور عورتیں ہیں۔۔۔ میرے محترم بھائیوں اپنی ماں بہن کی عزت ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے دوسرے کی ماں بہن کو عزت دیکر اپنے گھر کی عزتوں کو محفوظ کرو۔۔۔

یا اللہ ہم مومنین پر رحم فرما ہمیں ان حرام کاموں سے دور کردے شیطان کو نامراد کر ہماری عقلوں کو کھول ہماری نسلوں کو بچا۔آمین
#AishaAbdulRasheed#

نیوز فلیکس 06 مارچ 2021