محمد عامر کا کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان-حقیقت کیا ہے؟

In کھیل
December 22, 2020

.محمد عامر نے کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان-حقیقت کیا ہے؟

میڈیا پر یہ خبر ہر جگہ گردش کر رہی ہے. کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے-پہلے تو صرف ریٹائرمنٹ کی خبر آئی تھی .لیکن وجوہات کوئی بھی نہیں جانتا تھا.کچھ کا کہنا تھا کہ شاید وہ پی سی بی کو بلیک میل کر رہے ہیں-کچھ کہہ رہے تھے . ان کو ڈراپ کیا گیا شاید اسی لیے غصے میں ہے-لیکن کچھ دن بعد ہی محمد عامر نے خود ہی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتا دی-اور ان کی وجوہات نے کرکٹ کی دنیا میں ہل چل مچا دی ہے-انہوں نے بتایا . کہ ان کو زہنی طور پر ٹارچر کیا جاتا-آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد سے ان پر پریشر بڑھ گیا تھا اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے-انہوں نے مصباح الحق اور وقار یونس کا نام لیے بغیر کہا.

کہ وہ اب ٹیم مینجمنٹ کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے. کیونکہ وہ کمزور نہیں ہیں-اگر وہ کمزور ہوتے تو 2010 کے بعد سے ہی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیتے-لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے رہے گے.

انہوں نے مزید بتایا. کہ ان کو پی سی بی میں احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی دشمنی نہیں ہے. ان کو صرف ٹیم مینجمنٹ سے مسئلہ ہے-یاد رہے ٹیم مینجمنٹ میں وقار یونس اور مصباح الحق ہیں-ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے-یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے-اس کے علاوہ بہت سے نامور کرکٹرز نے ان کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا کہا ہے-

شاید آفریدی کا موقف

شاہد آفریدی کا کہنا تھا .کہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا تھا- عامر کو ابھی کرکٹ کو خیر آباد نہیں کہنا چاہیے تھا-اس پر جو تنقید ہوئی اسے چلینج کے طور پر لینا چاہیے تھا-شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محمد عامر ابھی بھی ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

رمیز راجا کا موقف

رمیز راجا کا کہنا تھا. کہ ان کو جو چانس دیا گیا . وہ ہر کسی کو نہیں ملتا.ان کو میچ فکسنگ کے پانچ سال بعد جو چانس ملا. وہ بہت کم لوگوں کو ملتا ہے-ان کو ابھی کرکٹ کو خیر آباد نہیں کہنا چاہیے تھا.جو فین ان کو اسپورٹ کرتے رہے انہوں نے ان کا حق ادا نہیں کیا

محمد عامر نے کرکٹ کو 28 سال کی عمر میں خیر آباد کہہ دیا.اور پی سی بی نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے. ان کا فیصلہ مان لیا ہے-بہت سے شائقئین کے لیے یہ افسوس ناک خبر ہے-