Skip to content

بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور وائرس سے خبردار کر دیا

اسلام علیکم
دوستوں..

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس جو مائیکرو سافٹ کے بانی ھیں، نے خبردار کر دیا ھے کہ اب دنیا اگلے وائرس کے لیے تیار ھو جائے
اور یہ تیاری جنگی طرز جیسی ھونی چاہیے.

ذرائع کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ھے کہ
آئندہ آنے والے وائرس کی صورتحال میں اگر ہماری تیاری نہ ہوئی تو اس کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوسکیں گے
اور جب تک ہم اس لمحہ فکریہ سے نپٹنے کے لیے اقدامات نہیں کرتے،، ایک اور وائرس کا خطرہ ہمارے سروں پر منڈلاتا رھے گا.

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی امواد کے برعکس آئندہ آنے والے وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں کی نسبت تیاری کرنا پڑے گی

دنیا کے مستقبل میں آنے والی وباؤں کو روکنے کے لیے ہمیں اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ھے
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی ہمیں 29 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ھے.

ذرائع کے مطابق اپنے اس پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے انٹرنیشنل لیول پر دنیا کو آگاہ کر دیا ھے کہ اربوں کھربوں کے نقصان سےبچنے کے لیے ہم نے پہلے سے ہی کھربوں روپے کی سرمایہ کاری شروع کر دی ھے
اور اس کے لیے کرونا وائرس اور آنے والی مہلک بیماریوں کی تشخیص اور بہترین ویکسین بنانے کی تیاری کی جدید ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے باقاعدہ اعلی نظام کا قیام بھی بہت ضروری ھے،
اور اس خطرے سے بچنے کے لئے یہ کام آنے والی کئی وباؤں کے باوجود ابھی تک کیا نہیں جاسکا ھے.

واضح رھے کہ اس سے پہلے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ قبل 2015 میں ایک عالمی وائرس کا انکشاف کیا تھا..
کورونا وائرس کے بعد بل گیٹس اور ان کی اہلیہ آنے والے کسی بھی خطرے سے قبل دنیا کو خبردار کرنے کے لیے 4000 افراد پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا اظہار خیال کرچکے ہیں اور اس پر کام بھی شروع کردیا ھے.
ذرائع کے مطابق اس میں بل گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کے تحت جاری منصوبوں پر آنے والی لاگت بھی شامل ھے..

دوستو.. اب اجازت چاہتا ہوں اللہ نگہبان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *