یوٹیوب سے ارننگ کریں

In عوام کی آواز
January 27, 2021

اسلام وعلیکم!
دوستوں ایک اور آرٹیکل کے ساتھ حاضر ہوئی ھوں آج ھم بات کریں گے کہ آن لائن یوٹیوب سے کیسےارننگ کرے؟تو سب سے پہلے بات کریںگے ان لوگوں کی جو کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتے یا خاص طور پر وہ خواتین جن کوکیمرے کے سامنے آنے کی اجازت نہیں ھوتی یا وہ خود کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتی تو کیا کریں کہ ایک کوکنگ چینل بنا لیں گھر میں روزمرہ کا کھانا تو بنتا ہی ہے آپ لوگ جو بھی بنائے اس کی ویڈیو بنا لیں اور اس ویڈیو کوایٹڈ کر لیں اگر چاہیں تو اپنی وائس اوور کرے نہیں تو آپ چیزوں کے نام لکھ کر بھی بتا سکتی ہے

بس ویڈیو ایسی ہونی چاہیے جو اگلے بندے کو سمجھ آ جائے کہ کیا چیز پک رہی ہے اور کیسے پک رہی ہے ویڈیو ایڈیٹ کرنا بھی کوئی مشکل بات نہیں آپ یوٹیوب پر ہی سرچ کریںکہ ویڈیو کو کیسے ایڈیٹ کیا جائے تو آپ کو بہت ساری ایسی ویڈیوز مل جائیں گی دوسرے نمبر پر آپ اردو مورل کہانیاں کا چینل بنا سکتی ہیں آپ اسٹوری رائٹ کریں اور اپنی وائس اور کرکے پڑھ کر سنائیں کہانیوں کے لیے آپ اچھی کوئی کتاب لے لیں مجھے اس کتاب سے اسٹوری لکھی اور چینل پر پڑھ کر سنائے وائساوور کر کے آپ اسلامی چینل بھی بنا سکتے ہیں لوگوں کو مسئلے مسائل بتائیں کوئی اچھی دینی کتاب خرید لیں اور اس سے دیکھ کر وضو کا طریقہ نماز کا طریقہ قرآن مجید پڑھنے کے آداب ہر چیز آپ دیکھ کر چینل پر شیئر کر سکتی ہیں

اور میرا ایک مشورہ ہے کہ آپ لوگ اپنے ویڈیوز کے پیچھے بیک گراؤنڈ میوزک لگانے کے بجائے کوئی نعت لگا لیا کریں یا کوئی بھی اسلامی نشید لگا لیا کریں کیونکہ چینل ایسا بنائیں کام ایسے کریں جس کا ثواب آپ کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہے صدقہ جاریہ کام کریں اللہ پر بھروسہ رکھیں آپ کو اس کام سے بھی زیادہ ارننگ ہو گی ناچ گانے اور واحیات قسم کی ویڈیوز بنا کر لوگ پیسے تو کما لیتے ہیں ہیں مگر انھیں یہ نہیں پتہ ہوتا کہ وہ اپنے لیے کتنا گناہ جمع کر رہےہیں دنیا تو گزر جائے گی مگر آخرت میں مشکل ہو جائے گی کل ملیں گے ایک اور آرٹیکل کے ساتھ اور چینل بنانے کے اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ تب تک کے لئے اللہ نگہبان