گھر میں گوشت اور خون کے چھینٹے آنا اور علاج

In اسلام
January 23, 2021

گھر میں گوشت اور خون کے چھینٹے آنا اور علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خون اور گوشت کا آنا ۔ وضاحت
جادوگر جو صدقے کا گوشت ہوتا ہے اس کو ذبح کرتا ہے اس کا خون لیتا ہے جس سے وہ جادوگر ہے اور باقی بچا ہوا گوشت جنات کو دے دیتا ہے۔ رشوت کے طور پر کہ میں تمہیں یہ گوشت کا تم نے میرا فلاں کام کرنا ہے فلاں بندے پر یا فلاں گھر پر یا فلاں کاروبار پر جادو کرنا ہے۔

آجکل جادو کی وجہ سے ہر گھر کا یہ معاملہ ہے کہ خون کے چھینٹے آنا گوشت آنا۔ سب سے پہلے ہم خون کے چھینٹوں کی بات کرتے ہیں کہ یہ خون کے چھینٹے کیسے آتے ہیں۔ جادوگر غیر اللہ کے نام پر یا جو کچھ اس نے شیطان کو دینا ہوتا ہے اسے ذبح کرتا ہے اور اس کا خون منتر پڑھ کر جس پر جادو کر رہا ہے اس کا اور اس کی ماں کا نام لے کر ہوا میں پھینک دیتا ہے وہ آ کر اس بندے پر یا اس کے گھر میں آ کر گرتے ہیں۔ جتنا جلدی یہ عمل ہوتا ہے اتنی جلدی یہ ختم بھی ہو سکتا ہے۔

علاج۔۔۔ گھر کے چاروں کونوں میں اذان دی جائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہیں جس گھر میں اذان دی جائیں وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ سورۃ الفلق 7 مرتبہ۔ سورۃ ناس7 مرتبہ پڑھ کر ایک گلاس پانی پر پھونک کر چاروں کونوں میں چھٹے مار دے ان شاء اللہ العزیز اللہ کے حکم سے خون کے چھینٹوں کا اثر ختم ہو جائے۔ اگر خون کے چھینٹے کسی انسان پر آتے ہیں تو وہ بے سورۃ فلق اور ناس سات سات مرتبہ پڑھ کر پانی اور تیل پر دم کر تیل سارے جسم پر لگا کر نہا لیں اور اس پانی کو پیۓ۔

اب دوسرا پہلو آ جاتا ہے کہ گھر میں گوشت کا آنا۔ گوشت جادوگر گھروں میں جنات کے ذریعے پھینکتا ہے جو کوئی بھی اس گوشت کو ہاتھ لگا لے یا اس کے اوپر سے گزر جائے وہ جادو اس کے اوپر ہو جاتا ہے۔ اس کا بھی وہی علاج ہے ۔چاروں کونوں میں اذان دینا سورۃ الفلق سورۃ الناس سات سات مرتبہ۔ اور سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر پانی پر پھونک کر چاروں کونوں چھینٹے مارے۔ انشاءاللہ کسی بھی قسم کا جادو ہوا تو اس کا اثر ختم ہو جائے گا

جزاک اللہ خیراً کثیرا

/ Published posts: 3

أستغفر اللّٰه