Skip to content

حضور کریمﷺ اور آپﷺ کے رفیق حیات ابوبکر ؓ میں دس حیرت انگیز مماثلات۔

سیدنا ابوبکر صدیقؓ آپﷺ کے سب سے قریبی دوست تھے۔ مختلف مواقع پر چاہے جتنی بھی تکلیف ہو ابوبکرؓ نے کبھی بھی آپﷺ کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہاں تک کہ ہجرت کے وقت ابوبکرؓ ہی وہی صحابی تھے جس نے رسول ﷲﷺ کے ساتھ غار ثور میں تین دن گزارے تھے۔
حضور کریمﷺ اور آپؑ کے رفیق حیات سیّدنا ابوبکر صدیقؓ میں دس حیرت انگیز مماثلات درج ذیل ہیں۔
۱۔    نبی اکرمﷺ کی عمر مبارک ۶۳ سال تھی اور ابوبکرؓ کی عمر مبارک بھی ۶۳ سال تھی۔
۲۔    نبی اکرمﷺ کو وفات سے ۱۵ روز قبل بخار ہوا اور اسی طرح ابوبکرؓ کو بھی ۱۵ روز قبل بخار ہوا۔
۳۔    نبی اکرم ﷺ کو وفات سے دو سال قبل زہر دیا گیا اور ابوبکرؓ کو بھی وفات سے دو سال قبل زہر دیا گیا۔
۴۔    نبی اکرمﷺکو یہودیوں نے زہر دیا اور ابوبکرؓکو بھی یہودیوں نے زہر دیا۔
۵۔    نبی اکرمﷺاور ابوبکرؓ دونوں کی وفات پیر کے روز ہوئ۔
۶۔    نبی اکرمﷺ اور ابوبکرؓ دونوں کو زہر کھانے میں دیا گیا۔
۷۔    نبی اکرمﷺ اور ابوبکرؓ دونوں کے کھانے میں ایک صحابی شریک ہوگۓ تھے اور دونوں مواقع پر صحابی نے شہادت پائ۔
۸۔    نبی اکرمﷺ اور ابوبکرؓ دونوں کے دو داماد عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔
۹۔    حضور اکرمﷺ اور صدیق اکبرؓ دونوں نے وفات سے پہلے مسواک مانگی تھی۔
۱۰۔    نبی اکرمﷺ اور صدیق اکبرؓ دونوں کو حضرت عائشہؓ نے مسواک چبا کر دی تھی۔
اگر ہم اپنے صحابہ کی زندگیوں پر غور کریں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ انہوں نے ہر طرح کی صورتحال میں آپﷺ کا ساتھ نہیں چھوڑا یہاں تک کہ مرنے کو ترجیح دی اور مختلف مواقع پر آپﷺ پر اپنی جان قربان کی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں جیتے جی دنیا میں ہی جنت کی خوش خبریاں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *