کہا جاتا ہے کہ “حرکت میں برکت” ہے۔ یہ ایک محاورہ نہیں بلکہ یہ ایک حقیقی سچائی ہے۔ آج کے دور میں ہم بہت سی بیماریوں کا شکار ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہماری روز مرہ کی خراب روٹی ہے۔ اگر ہم اپنے بڑوں کو دیکھیں تو وہ صبح سویرے اٹھتے تھے، نماز پڑھنے، جوگنگ کرتے، اپنے کام پر جاتے تو پیادل جاتے تھے۔ یعنی کہ ان کی زندگی میں حرکت تھی اس لیے وہ ہمیشہ تندرست رہتے تھے اور بیماریوں سے کافی حد تک بچے رہتے تھے۔
لیکن آج کل کی اس نئی ٹیکنالوجی نے جہاں ہمیں سہولیات دیں وہاں اس کی وجہ سے کہی منفی اثرات بھی مرتب ہوئے ہے۔ آج کل پیادل چلنے کا رواج جیسے ختم ہی ہو گیا ہے۔ ہمیں اگر تھوڑی سی دور جگہ بھی جانا ہو تو ہم اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔
لیکن آج میں آپ کو پیادل چلنے کے ایسے فوائد بتانیں جا رہا ہوں جو کہ بہت سی بیماریوں میں مفید ہیں۔ آکر پیادل چلنے کے فوائد کی بات کی جائے تو اس کے فوائد ختم ہی نہیں ہوں گے لیکن اس کے کچھ اہم فوائد کا ذکر کیا ہے۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
موٹاپا کم کرنے میں سود مند
ہم میں سے تقریباً ہر دوسرا شخص موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کو کم کرنے کے لیے وہ مختلف ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس جا تے ہیں لیکن ان کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
موٹاپے کے مریضوں کے لیے واکنگ بہت افکٹو مانی جاتی ہے۔ کیونکہ اس میں آپ کو کوئی ہیوی ایکسرسائز نہیں کرنی پڑتی۔ بس اپنے دن کا ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ روز نکال کر واکنگ ضرور کریں۔ انشاءاللہ اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ
آج کل معدے اور آنتوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے فیزیکل ایکٹیویٹیس بہت کم کم کر دیا ہیں۔
اگر ہم اپنے دن کا تھوڑا سا وقت نکال کر واکنگ کریں تو ہم کافی حد تک معدے اور آنتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اور جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں ان کو تو واکنگ ضرور کرنی چاہیے۔
ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کو ہضم کرنے کے لیے واکنگ بہت ضروری ہے۔ کیونکہ جب ہم چلتے ہیں تو ہماری آنتوں کی بول مؤمنٹ ہوتی ہیں تب ہی کھانا ٹھیک سے ہضم ہو پاتا ہے۔
دل کے امراض کے لیے مفید
جن لوگوں کو دل کا مسئلہ ہے ان کے لیے چلنا یا واکنگ کرنا بہت سود مند ثابت ہوتا ہے۔ چلنے کی وجہ سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا نہیں ہوتا۔ اور جن کو یہ مسئلہ ہے وہ مسلسل چلنے سے اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاو جن لوگوں کو کلسٹول کا مسئلہ ہے وہ لوگ واکنگ کے ذریعے اس مسلے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
پھپھڑوں کے امراض سے محفوظ
واکنگ کرنا آپ کے پھیپھڑوں کے لیئے بھی بہت کارآمد ہے۔ جب آپ تیز تیز ہاتھ ہلا کر چلتے ہیں تو آپ اپنے پھیپھڑوں کو قوت دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو سانس کی بیماریوں سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ آگر آپ کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے تو آپ کو واکنگ ضرور کرنی چاہیے۔ آگر آپ روٹی کے ساتھ واکنگ کرتے ہیں تو آپ کو پوری طرح سے اس بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لئے ممفید
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ شوگر کے مرض سے محفوظ رہیں تو آپ کو واکنگ ضرور کرنی چاہیے۔ اس کے علاو جن لوگوں کو شوگر کا مرض ہے اور وہ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے انگریزی دوایاں کھا کھا کر تھک چکے ہیں ان کو چاہیے کہ واکنگ کو روز کا معمول بنا لیں۔ کیونکہ روزانہ چلنے سے آپ کا لبلبہ محفوظ رہتا ہے اور آپ کو شوگر کا مرض نہیں رہتا۔
کیلشیم کی کمی
کیلشیم ہماری زندگی کے لیے ایک بہت ضروری عنصر ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ جیسے کہ ہڈیوں کا کمزور ہو جانا، خون کی کمی، پٹھوں کا کمزوری اور دیگر بہت سے جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ روزانہ آدھا، پونا چلنے سے آپ کو اس بیماری سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔