•تعارف:
تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اور سپر سٹار بابراعظم 15 اکتوبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔آپکے والد کا نام اعظم صدیق اور اکلوتے بھائی کا نام سفیر اعظم ہے جبکہ آپکی کوئی بہن نہیں ہے۔
•ابتدائی زندگی:
کرکٹر کامران اکمل،عدنان اکمل اور عمر اکمل بابراعظم کے کزنز ہیں اور عمر کے لحاظ سے بابراعظم سے بڑے ہیں۔تو اپنے کزنز کو بطور کرکٹرز دیکھتے ہوئے بابراعظم کو شروع سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا۔اسی لیے پڑھائی پر توجہ دینے کی بجائے زیادہ تر وقت محلے کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے میں گزارتے تھے۔داہنے ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالے بابراعظم کا کرکٹ کیساتھ اس قدر لگاوء دیکھ کر انکے والد نے 2008 میں انھیں کرکٹ اکیڈیمی میں داخل کروایا جہاں بابراعظم کو کوچ رانا صادق نے بیٹنگ کے تمام گر سکھائے اور اچھی راہنمائی کی جسکے چلتے انھیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
•انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر:
U19 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سلیکٹرز کی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہے اور بالآخر 2015ء میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم سیریز میں بابراعظم کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔پہلے ہی میچ میں 60 گیندوں پہ 54رنز کی کفائتی اننگز کھیل کر سلیکٹرز کی مذید توجہ لینے میں کامیاب ہوئے یوں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بتایا گیا تاہم اس ٹور میں بابراعظم کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع میسر نہ آسکا۔بابر نے ون ڈے کرکٹ میں شروع سے ہی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا جس کے چلتے انھوں نے ستمبر 2016ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا اور اکتوبر 2016ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا،اس ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی اننگز میں بابر نے 69 رنز سکور کرکے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سب سے پہلے ففٹی کرنیوالے کھلاڑی بن گئے اور پھر یوں اس لیجنڈ کھلاڑی نے وقت کیساتھ اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری لا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
•ڈومیسٹک کرکٹ کیرئیر:
بابراعظم کو U19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود 2 سال تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی پڑی اور قومی ٹیم میں آنے کا انتظار کرنا پڑا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد بھی بابر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔قائداعظم ٹرافی ٹورنمنٹ میں ابھی تک زرعی ترقیاتی بنک،سوئی سدرن گیس کمپنی،سٹیٹ بینک آف پاکستان،اسلام آباد لیپرڈز اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اسکے علاوہ مختلف قومی و بین الاقوامی لیگز جنمیں پاکستان سپر لیگ،نیشنل ٹی ٹونٹی اینڈ ون ڈے کپ،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،کیریبین پریمیئر لیگ اور کاونٹی کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
•ایوارڈز اور کارہائے نمایاں:
بابراعظم 2015ء سے ابھی تک 29 ٹیسٹ،77 ایک روزہ اور 44 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں کے علاوہ 65 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔اعداوشمار کی اگر بات کی جائے تو 29 ٹیسٹ میچز کی 53 اننگز میں 45 کی اوسط سے 2045 زنز سکور کررکھے ہیں جسمیں 5 سینچریاں اور 15 نصف سینچریاں شامل ہیں۔77 ایک روزہ میچز میں 55 کی اوسط سے 3580 رنز جنمیں 12 سینچریاں اور 16 نصف سینچریاں ہیں اسی طرح 44 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 51 کی اوسط سے 1681 رنز سکور کیئے ہیں جسمیں 16 نصف سینچریاں شامل ہیں اور 65 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 43 کی اوسط سے 4057 رنز بنائے جس میں 8 سینچریز اور 27 نصف سینچریز شامل ہیں۔
2018 اور 2019ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں اسی طرح 2016،2017 اور 2019ء میں پاکستان کی طرف سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سکور کیئے۔
بابراعظم 2017 اور 2019 کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
پی سی بی ون ڈے پلییئر آف دی ائیر 2017 اورICC T20 Year 2018 ایوارڈ بھی سمیٹ چکے ہیں۔
2017 میں ایک روزہ میچ کی 25 اننگز کھیل کرسب سے زیادہ 1306 زنز بنانے والے کھلاڑی کے اعراز کے علاوہ کم ون ڈے میچ کھیل 5 سینچریاں سکور کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
بابراعظم کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں طرز کی کرکٹ میں انھیں کپتانی سونپ رکھی پے۔جس فارم میں بابر کرکٹ کھیل رہے ہیں اگر یہی برقرار رہی تو آنے والے پانچ سے سات کے اندر کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی انھی کے حصے میں آئے گا۔