سنتوں اور نوافل کی فضیلت۔۔۔۔۔۔ (نحمان ارشد)
نماز اسلام کا بہت اہم رکن اور اللہ تعالی سے تعلق قائم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا۔حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر رہتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی اور دوسری چیزیں لایا کرتے تھے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ربیعہ مانگو کیا مانگتے ہو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ جنت میں آپ کی رفاقت چاہتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر کثرت سجود سے میری مدد کرو.یعنی تمہارے نامہ اعمال میں کثرت نماز میرے لئے سفارش کرنا آسان بنا دے گی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص باقاعدگی سے بارہ رکعت سنتیں ادا کرے اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے نماز ظہر سے پہلے چار رکعت دو ظہر کے بعد دو نماز مغرب کے بعد دو رکعت نماز عشاء کے بعد دو رکعت نماز فجر سے پہلے۔ظہر سے پہلے چار اور بعد میں چار رکعت سنت ادا کرنے والوں پر اللہ تعالی جہنم کی آگ حرام کر دیتے ہیں۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز ظہر سے پہلے چار رکعت اور بعد میں چار رکعت (سنت) ادا کرے گا اللہ تعالی اس پر آگ حرام کر دیتے ہیں۔
نماز چاشت کی چار رکعت ادا کرنے والوں کے دن بھر کے سارے کام اللہ تعالی اپنے ذمے لے لیتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس آدمی نے نماز عصر سے قبل چار رکعت (سنت غیر مؤکدہ) پڑھنے والوں پر اللہ تعالی فرماتے ہیں۔نماز تراویح گزشتہ تمام صغیرہ گناہوں کی مغفرت کا باعث بنتی ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی رات کو اٹھے اور اپنی بیوی کو بھی اٹھائے دونوں دو رکعت نماز ادا کرے تو اللہ تعالی ان کا نام کثرت سے یاد کرنے والوں مرد عورتوں میں لکھ دیتے ہیں۔ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو بندہ اللہ تعالی کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے اللہ تعالی اس کی ایک نیکی لکھتے ہیں ایک گناہ مٹ جاتے ہیں اور ایک درجہ بلند کرتے ہیں لہذا کثرت سے سجدے کیا کرو۔
اللہ تعالی ہم سب کو پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔ جزاک اللہ