Skip to content

محمد عامر حسین خان

عامر خان, تعارف, عامر خان کا پورا نام “محمد عامر حسین خان” ہے۔ وہ 14 مارچ 1965 میں انڈیا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ عامر خان کے والد کا نام “طاہر حسین” ﴿مرحوم﴾ ہے جو ایک فلم پروڈیوسرتھے۔ ان کی والدہ کا نام “زینت حسین” ہے جن کے بہت سے رشتہ دار انڈین فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ عامر خان کا ایک بھائی “فیصل خان” ہے۔ فیصل خان بھی ایک اداکار ہے۔ عامر خان کی دو بہنیں ہیں. جن کے نام “فرحت خان” اور “نکہت خان” ہے۔ عامر خان اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ عامر خان نے دو شادیاں کی ہیں۔ پہلی بیوی کا نام “رینا دُتا” ہے جن سے یہ علیہدگی اختیار کر چکے ہیں۔ رینا دُتا میں سے ان کے دو بچے ہیں۔ ایک کا نام جنید خان اور دوسرے کا نام ارا خان ہے۔ دوسری بیوی کا نام “کرن راؤ” ہے۔ کرن راؤ میں سے ان کا ایک بچہ ہے جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔

مالی حالات

عامر خان کا بچپن بہت مشکل تھا کیونکہ ان کے والد کے مالی حالات اتنے اچھے نہیں تھے۔ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلم انڈسٹری میں جائیں۔ وہ چاہتے تھے کہ عامر پڑھ لکھ کر ایک ڈاکٹر یا انجینیئر بنیں۔ عامر خان نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد آگے تعلیم چھوڑ دی۔

شوق

فلمیں دیکھنا,شطرنج کھیلنا,ٹینس کھیلنا,کرکٹ کھیلنا,پرانے گانے سننا

پیشہ

عامر خان ایک مشہور اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنف اور گلوکار ہے۔ اس کے علاوہ ٹاک شو کے میزبان بھی ہیں۔

فلم کی دنیا

عامر خان نے آٹھ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کی پہلی فلم ” یادوں کی برسات ” میں کام کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک مشہور گانے میں اپنا چھوٹا سا رول پلے کیا۔ سولہ سال کی عمر میں انہوں نے چالیسں منٹ کی خاموش رہنے والی فلم بنانے کا تجرباتی عمل شروع کیا۔ جسں سے ان کو چند ہزار روپے ملے۔ پھر انہوں نے اپنے انکل ناصر حسین کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام شروع کر دیا۔عامر خان نے جوہی چاولہ کے ساتھ ” قیامت سے قیامت تک ” فلم میں پہلی دفعہ مین رول ادا کیا۔ عامر خان نے اس کے بعد بہت سی فلموں میں کام کیا جو کہ شو بز کی دنیا میں بہت مشہور ہوئیں۔

مشہور فلمیں

قیامت سے قیامت تک.راکھ.ہم ہیں راہی پیار کے.راجا ہندوستانی.تارے زمین پر.تھری ایڈیٹسں.من.لگان.گجنی.دیوانہ مجھ سا نہیں.تم میرے ہو.جوانی زندہ باد.دل.دنگل.پی کے.رنگ دے بسنتی.فنا.ہولی.دھوبی گھاٹ

ایوارڈز

عامر خان نے بہت سے ایوارڈزجیتے ھیں- یہ ایوارڈزان کو بہترین اداکار اور بہترین ڈاریکٹر کے طور پر ملے ہیں۔ اِن میں سے چند یہ ھیں۔ایوارڈز جیتے ایوارڈز کا نام
فلم فیرایوارڈ.زی سائن ایوارڈ.سکرین ایوارڈ.نیشنل فلم ایوارڈ.ائیفا ایوارڈ.بالی وڈ مووی ایوارڈ.بِگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ.بالی وڈ پیپل چوائس ایوارڈ.اِن ایوارڈز کے علاوہ بھی عامر خان نے بہت سے ایوارڈز جیتے ہیں۔

عامر خان کا نام ” مسٹر پرفیکشنسٹ ” کیوں پڑا ؟

عامر خان ” مسٹر پرفیکشنسٹ ” کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ وہ یہ ہیں۔عامر خان شوٹ کو بہترین کرتے ہیں چاہے اس میں کتنا ہی ٹائم لگے۔وہ صرف بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔صرف ذہانت کو پسند کرتے ہیں چالاکی اور مزاق ان کو پسند نہیں ہے۔عامر خان اپنے رول کو بہترین کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ جیسے انہوں نے فلم گجنی کے لیے باڈی بنائی۔وہ مقدار کی نسبت معیار کو اہمیت دیتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کو سنجیدگی سے لیں۔عامر خان اپنے دیکھنے والوں پر اچھا تاثر چھوڑنا چاہتے ہیں۔اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے کرتے ہیں۔وہ دوسرے خان ایکٹروں سے بہتر بننا چاہتے ہیں۔ان کی فلم بننے میں ایک لمبا وقت لیتی ہے۔وہ کم سے کم دو سال میں ایک فلم بناتے ہیں۔

سماجی ٹاک شو

” ستیامیوجیتے” شو 6 مئی 2012 میں شروع ہوا۔ یہ ایک انڈیا ٹی وی ٹاک شو تھا۔ جس کی میزبانی عامر خان نے کی۔ یہ شو حساس سماجی مسلوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ سماجی مسلے جیسا کہ عورتوں کا حمل گرانا، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا، آبرو ریزی، غیرت کے نام پر قتل، گھریلو تشدد، اچھوت اور شراب نوشی وغیرہ۔ عامر خان کا مقصد تھا کہ شہری اس شو سے معلومات لیں۔ جس سے وہ با اختیار ہو جائیں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہو سکیں۔ یہ شو 165 ملکوں میں دیکھا گیا۔عامر خان بہت مشہور اور کامیاب ایکٹر، پراڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ یہ وہ واحد اداکار ہیں جو ایک وقت میں صرف ایک فلم پر کام کرتے ہیں۔ جبکہ دوسرے اداکار ایک وقت میں چار سے پانچ فلموں میں کام کرتے ہیں۔ عامر خان عام طور پر زیادہ ایوارڈز شوز میں جانا پسند نہیں کرتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *