Skip to content

کیسےایک مسلمان سردار کو جنت میں داخِل ہونے سے روک دیا گیا?????

کہتے ہیں کہ بصرہ میں ایک سید زادی آئی.جس کا خاوند فوت ہو چکا تھا اور اُس کے پاس چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے.اُن کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ وغیرہ بھی نہیں تھی جہاں وہ رہتے.اُن کے اوپر صرف صاف آسمان تھا.جہاں وہ رہ سکتے تھے.
بصرہ کے جس قبیلے میں وہ آئیں تھیں وہ ایک مسلمان سردار تھا.وہ سید زادی پناہ کے لیے اُس مسلمان سردار کے پاس گئی اور اُس سے پناہ مانگی کہ میرے چھوٹے چھوٹے یتیم بچے ہیں ہمارے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے تو اُس مسلمان سردار نے کہا کہ تُو کون ہے?تو اُس سید زادی نے کہا کہ میں ایک سید زادی ہوں میرا خاوند فوت ہو چکا ہے اور میرے چھوٹے چھوٹے یتیم بچے ہیں ہمارے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ہمیں رہنے کے لیے جگہ چاہیے اسی لیے آپ کے پاس آئے ہیں.
تو اُس مسلمان سردار نے کہا کہ تیرے پاس سید زادی ہونے کا ثبوت ہے کہ تُو واقعہ میں ہی سید زادی ہے تو اُس سید زادی نے کہا کہ میرا رب گواہ ہے کہ میں ایک سید زادی ہوں اس کے علاوہ میرے پاس کوئی گواہ نہیں ہے.
تو اُس سردار نے کہا کہ تیرے پاس سیدزادی ہونے کا ثبوت نہیں ہے تو میں تمہیں رہنے کے لیے جگہ نہیں دے سکتا.تو وہ سیدزادی وہاں سے غمگین لہجے سے چلی گئی.
کسی نے اُسے بتایا کہ تھوڑی دور ایک یہودی رہتا ہے، ہے تو وہ یہودی لیکن ہے بہت سخی.تو وہ سیدزادی سیدھا اُس یہودی کے پاس چلی گئی.جب سیدزادی یہودی کے دروازے پر گئی تو نوکرانی نے اُس یہودی کو بتایا کہ ایک سیدزادی آئی ہے اور رہنے کے لیے مکان مانگ رہی ہے تو اُس یہودی نے نوکرانی سے کہا کہ جلدی جاو اور اُس کو اندر لے آو،اور ساتھ یہ بھی کہا کہ فلاں کمرہ اچھی طرح صاف کر دو کیونکہ وہ ایک سیدزادی ہے اور ہمارے کمرے ناپاک ہیں.اُس نے سیدزادی کو اندر بُلا لیا اور بڑے پیار سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کھانا کھا یا ہے یا نہیں?تو سیدزادی نے جواب دیا کہ ہم نے کھانا نہیں کھایا.تو یہودی نے کہا کہ آپ کمرے میں بیٹھیں میں کھانا لیکر آتا ہوں،تھوڑی دیر بعد وہ کھانا لیکر کمرے میں آ گیا تو آکر کہنے لگا کہ یہ کھانا میں نے اپنی بالکل حلال روزی سے بنایا ہے اور کہا کہ آپ میرے لیے بھی اپنے نبی سے سفارش کر دینا کہ اس گنہگار پر بھی اپنا کرم کر دیں.
جب رات ہوئی تو اُس مسلمان سردار نے خواب میں دیکھا کہ قیامت نرپا ہو گئی ہے اور تمام مسلمان جنت میں داخِل ہو رہے ہیں تو اُس نے بھی جنت میں داخِل ہونے کی کوشش کی تو فرشتوں نے روک دیا کہ تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے اور کہا کہ تیرے پاس مسلمان ہونے کا ثبوت ہے? اتنی دیر میں اُس کی آنکھ کُھل جاتی ہے اور اُس سیدزادی کو ڈھونڈنے نِکل جاتا ہے جب اُسے پتا چلتا ہے کہ وہ ایک یہودی کے گھر ہے تو وہ یہودی کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ تم نے جو کچھ لینا ہے لے لو اور وہ سیدزادی مجھے دے دو.
تو یہودی نے کہا کہ جس جنت میں تمہیں رات کو داخل نہیں ہونے دیا گیا وہ جنت نبی کریم صلی للہ علیہ واسلم نے مجھے عطا کر دی اب میں جنت کو گنوانا نہیں چاہتا.اس لیے میں تمہیں سیدزادی نہیں دے سکتا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *