قطر اور سعودیہ کے مابین اختلافات کی اہم وجہ

In بریکنگ نیوز
January 07, 2021

قطر، سعودی اور اْسکے حلیف۔null
5 جون 2017 کو سعودی عرب اور اسکے حلیف ممالک(بحرین،متحدہ عرب امارات ،مصر) ، خلیج کے چھوٹے امارات کو الگ تھلگ کردیا ، جس پر تین سال بعد بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے اور خطے میں سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کا الزام ہے۔ خلیجی ممالک کے مابین حالیہ برسوں میں عرب حلقوں اور قطر کے مابین پائی جانے والی دریافت سب سے سنگین سفارتی بحران ہے۔ اس دن ، ریاض نے تعلقات کو توڑنے اور اس ملک سے آنے یا جانے والے ہر طرح کے نقل و حمل کے تمام راستوں ، سمندر ، اور ہوائی اڈوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔نے قطر کیساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنیکا اعلان کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا اور ساتھ ہی قطر کے واحد زمینی راستے کو بھی سعودی عرب نے بند کردیا۔
خلیج ممالک کے مطالبات۔
خلیج کونسل کے ان رْکن ممالک کی جانب سے کئے مطالبے کیے گئے جن میں ایران سے فوری طور پر تعلقات ختم کرنے،اسلامی انتہا پسند تنظیموں کی حمایت روکنے اور الجزیرہ نیوز نیت ورک کو بند کرنے کے مطالبات سامنے رکھے۔
الجزیرہ کی بندش کا مطالبہ کیوں؟
قطر کا الجزیرہ میڈیا آرگنائزیشن بلاشبہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے لیکن سعودی اور دوسرے عرب ممالک کے مطالبات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اس ادارے کو فی الفور بند کردیا جائے کونہ سعودی حکام کے مطابق عرب سپرنگ کے دوران اس چینل نے کافی کوریج دی تھی لیکن جب قطر نے یہ مطالبہ رد کردیا تو سعودیہ نے اسکے مقابلے کیلئے العریبیہ نیوز آرگنائزیشن کو لانچ کیا لیکن یہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا۔
انتہا پسندوں کی حمایت اور الزام کا اعلان۔
سعودی کیجانب سے یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ قطر انتہا پسند تنظیموں داعش حزب اللّہ اور القاعدہ کو مالی معاونت فراہم کررہا ہےجو کہ قطرنے رد کردیے۔
نہر کی تعمیر کا اعلان۔
سعودی نے اپنے ساتھ متصل قطر کے واحد زمینی راستے کو بھی بند کرنی کی کوششیں شروع کردی تھی اور قطر کے ساتھ بردر پر نہر تعمیر کرنے کا پروگرام بنا رہے تھے۔
حالیہ مذاکرات۔
۴ جنوری ۲۰۲۱ء کو خلیج کونسل کے ممالک نے متفقہ طور پر اجلاس میں اعلان کیا کہ ہم قطر کیساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کرریے ہیں ساتھ ہی سعودی ولی عہد نے خود قطری امیر کا استقبال بھی کیا۔
کویت کا کردار۔
سعودیہ اسکے حلیف ممالک اور قطر کے مابین تعلقات کی بحالی میں سب سے اہم کردار کویت کا ہے گزشتہ کچھ عرصے سے کویت مسلسل کوششیں کررہا تھا کہ اِن ممالک کے مابین تعلقات کو بحال کردیا جائے۔

/ Published posts: 10

My Name is Asfandiyar .I'm student of Journalism and Mass communication.Along with that I am working as a reporter and news writer with Pakistan Broadcasting Corporation

Facebook