اگر آپ واقعی سیلز اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑناچاہتے ہیں اور نمایاں کارکردگی کے ذریعے اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان آفاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ یہ اصول ہر ملک اور ہر معاشرے کے ہر فرد پر لاگوہوتے ہیں ۔ اگر آپ بھی ان مسلمہ آفاقی اصولوں پر نیک نیتی سے عمل کریں تو اس کا لازمی نتیجہ
کامیابی نکلے گا۔
Rule # 1. See More People
زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں ۔
اگر آپ کا بزنس اس رفتار سے نہیں بڑھ رہا جس رفتار سے آپ چاہتے ہیں تو اپنی مثبت سرگرمیوں کو بڑھا دیں۔ مسلسل کچھ نہ کچھیل مثبت کرتے رہنا بہت سے مسائل کا حل ہے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں ۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بزنس ایکٹیویٹی کی بنیاد پر چلتا ہے۔ آپ اپنی سرگرمیوں کو جتنا زیادہ بڑھائیں گے
اتنا آپ کا بزنس ترقی کرے گا۔
Rule # 2. See More People
زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
اگر آپ اپنے علاقے کے بہترین مقر یا ٹرینر ہوں تب بھی اگر آپ بہت سے لوگوں سے نہیں ملیں گے تو آپ اس بزنس میں نا کام ہو جائیں گےلوگوں سے رابطے بڑھائیں ۔ لوگوں سے زیادہ سے ز یاد و رابطه اس بزنس میں آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
Rule # 3. See More People
زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں ۔
نئے لوگوں کو بار بار اپنی یا اپنے کسی کامیاب ساتھی کی کہانی سنائیں۔ انہیں بتائیں کس طرح آپ نے یا آپ کے کی ساتھی نے اپنی کامیابی کا سفر چند روپوں اور کس طرح کے حالات میں کیاتھا اور آج چند سالوں کی محنت کے بعد وہ اس طرح کی شاندار زندگی سے لطف اندوز ہورہےہیں۔ اسی طرح وہ بھی آج ایک درست فیصلہ کر کے آنے والے والوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اگر آپ صرف انہی تین اصولوں کو اپنائیں تو ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہوگی ۔ اسکے لیے آپ کو صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنا ہے
آپ کے آس پاس بے شمار ایسے لوگ ہیں جو آپ کے پراسپیکٹ ہو سکتے ہیں مگر بوجوہ وہ آپ کو نظر نہیں آ سکے ۔ مثلا آپ کے اساتذہ کرام ، آپ کے قریبی عزیز و اقارب، آپ کےبچوں کے ٹیوٹر، بچوں کے دوستوں کے والدین، آپ کے محلے کی مسجد کے امام صاحب، آپ کادودھ والا ، آپ کا ٹیلر اور طرح کے بے شمار لوگ۔آپ کو ملنے والے شخص کو پراسپیکٹ کے طور پر دیکھنا ہوگا ۔ اس نظر کا پیدا ہونا اس بزنس میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
Rule # 4: Use Law of Average
قانون اوسط کا استعمال کریں
قانون اوسط کا اطلاق ہماری زندگی کے اکثر پہلوؤں پر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ اگر آپ ایک کام ایک ہی طریقے سے ایک جیسے حالات میں کئی مرتبہ کریں تو اس کے نتائج ہمیشہ ایک جیسے ہی نکلیں گے ۔ مثلا آپ نے دیکھا ہو گا کہ اچھی بس کمپنیاں منزل پر بیچنے کا متوقع وقت پہلے سے بتا دیتی ہیں۔ انہیں پتا ہوتا ہے کہ ایک ایسی بس، ایک ہی طرح کے ڈرائیور، ایک ہی روٹ اور ایک جیسی رفتار کے ساتھ اگر ایک ہی جیسے حالات ہوں تو بس ہمیش تقریبا ایک ہی جتنے وقت میں منزل پر پہنچی ؛ اورعموما اسی وقت مقررہ پر چکی ہے۔یہی قانون آپ کے سیلز8 اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کے میدان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اسی لیے اپنی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنا اور اپنی اوسط کو جانا آپ کو مثبت اور بلند حوصلہ رکھتا ہے۔قانون اوسط کے مطابق اپنی اوسط جانے سے آپ کو عمل ہو جاتا ہے کہ کتنے لوگوں کو ملنے کے بعد آپ سیلز میں یاجوائننگ میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ جاننے کے بعد آپ کلائنٹ کے انکار سے بھی مایوس نہیں ہوتے بلکہ اگلی کال کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔آج سے قانون اوسط کو سمجھیں اور اسے اپنے بزنس میں استعمال کریں۔
Rule # 5: Improve your Average
اپنی او سیل کو بہتر کریں
قانون اوسط ہمیشہ ہمارے لیے کام کرتا ہے۔ اپنی اوسط کا ریکارڈ رکھنا نہ صرف آپ کو مثبت اور بلند حوصلہ رکھتا ہے بلکہ اس کے ذریعے آپ کو اس بات کا علم بھی ہو جاتا ہے کہ کن کن معاملات اور شعبوں میں آپ کو خود کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قانون اوسط آپ کو ترجیحات کےتعین میں بھی مدد دیتا ہے۔سب سے اہم اور یادر کھنے کی بات یہ ہے کہ ضروری نہیں آپ کی اوسط ہمیشہ ایک کی ہی رہے۔ آپ اپنی اوسط کو ہمیشہ بہتر بنا سکتے ہیں۔ آپ کی موجودہ اوسط آپ کی موجودہ شخصیت، صلاحیتوں اور جوش و ولولہ کی دین ہے اور زیادہ سیکھنے سے اوسط کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اوسط کوبہتر بنانے کا مطلب بہتر آمدنی اور بہتر طرز زندگی ہے اور اوسط کو بہتر بنانے کے لیے آپ کوخودکو بہتر بنانا ہوگا ۔