Skip to content

ڈیفالٹ کا خوف اب ختم، آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈیفالٹ کا خوف اب ختم، آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں نادہندہ ہونے کا خطرہ ‘اب ختم’ ہو گیا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ ‘جلد’ ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ اتحادی حکومت کو اقتدار سنبھالے 11 ماہ ہوچکے ہیں اور معاشی طور پر پاکستان ڈیفالٹ کے خوف سے گزر چکا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے تھے وہ آنے والے کچھ عرصے کے لیے شہریوں کو متاثر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *