جمعرات کو مختلف ریٹیل اسٹورز پر ایک کلو چکن (گوشت) 700 سے 705 روپے کے درمیان فروخت ہوا، جس نے 700 روپے کی قیمت کی رکاوٹ کو توڑ کر جڑواں شہروں میں اس چیز کا ریکارڈ قائم کردیا۔
دوسری جانب پولٹری کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ 50 فیصد سے زائد فارمز بند ہو چکے ہیں، اس لیے لوگوں کو نہ صرف مرغیوں کی بدترین قلت کا سامنا ہے بلکہ اس کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔
تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
کسانوں کا دعویٰ ہے کہ اگر فیڈ کا مسئلہ جاری رہا تو چکن کی پرورش جلد ہی مکمل طور پر بند ہو سکتی ہے جس سے قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔