حضرت عمر بن عبدالعزیز اور بوڑھی عورت کا واقعہ

In اسلام
December 30, 2020

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ اور ایک بوڑھی خاتون کا واقعہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا دور حکومت تاریخ کا سنہرا دور رہا ہے۔ آپ نے اپنی رعایا کو سارے حقوق دیے لیکن خود بہت سادہ زندگی بسر کی۔ اور ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ایک دفعہ عراق میں ایک بوڑھی خاتون رہتی تھی۔ اس کا خاوند فوت ہو چکا تھا۔ اور اس کی پانچ بیٹیاں تھیں۔ اس کا گزر بسر بہت مشکل سے ہوتا تھا ۔اس نے سوچا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس جاتی ہوں اور ان سے اپنی بچیوں کا وظیفہ لگوانے کی بات کروں گی۔

وہ عراق سے چلی اور آپ کے پاس آئی۔ لوگوں سے آکر گھر کا پتہ پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ جہاں ٹاٹ کا پردہ لگا ہے وہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا گھر ہے ۔کہتی ہے میں نے دروازے پر دستک دی۔ ایک عورت نے دروازہ کھولا اور مجھے اندر بلایا۔ اندر داخل ہوئی ،تو بڑاصحن تھا ۔اور ایک طرف پانی کا کنواں تھا ۔ایک طرف بڑا درخت تھا ۔ اور ایک عورت درخت کے نیچے برتنوں کو صابن لگا کر بیٹھی تھی ۔بوڑھی عورت کو بیٹھنے کو کہا اور پوچھا کیسےآئی ہو۔وہ بولی حضرت عمر بن عبدالعزیز سے ملنے آئی ہوں۔ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی۔ اس عورت نے دروازہ کھولا تو کوئی صاحب تھے۔ وہ کہنے لگی اتنی دیر لگا دی ۔کب سے برتنوں کو صابن لگا کر بیٹھی ہوں۔ اس صاحب نے کہا بس کچھ مصروف ہوگیا تھا۔ بالٹی پکڑی کنویں سے پانی لائے اس عورت نے برتن دھوئے بوڑھی عورت سمجھیں کہ یہ دونوں گھر میں ملازم ہیں۔ فارغ ہونے پر بہت صاحب درخت کے نیچے بیٹھ گئے تو عورت نے رات کی بچی ہوئی روٹی اور سرکا لاکرا نہیں دیا۔ جب کھانے سے فارغ ہو چکے ۔تو اس عورت نے کہا مل لوحضرت عمر بن عبدالعزیز سے بوڑھی عورت نے کہا ۔کون ہے امیرالمومنین کہتی ہیں۔ یہ ہی تو امیر المومنین ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیٹھ کے سرکے کے ساتھ روٹی کھائی ہے۔

عورت نے آپ کو کہا کہ میری پانچ بیٹیاں یتیم ہیں۔ ان کا کوئی وظیفہ لگا دیں حضرت عمر یہ سن کر رونے لگ گئے اور فرمایا، کہ میری رعایامیں کوئی انسان اتنا مجبور بھی ہے۔ اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ پھر انہوں نے وظیفہ لکھنا شروع کیا ۔تو ایک بچی کا ایک ہزار دینار سال کا لکھا۔ پھر دوسری کاپھر تیسری کا اور اسی طرح چوتھی کا وظیفہ لکھا۔ یہ دیکھ کر وہ عورت آپ کو دعائیں دینے لگی اور کہا اللہ تعالی آپ کا وقار بلند کرے اللہ تعالی اپ کو لمبی زندگی دے ۔آپ نے قلم رکھ دیا اور پانچویں کا وظیفہ نہیں لکھا اس عورت نے کہا پانچویں کا وظیفہ نہیں لکھا۔ تو آپ نے کہا جب تک میں وظیفہ لکھ رہا تھا ۔تم اللہ تعالی کا شکر ادا کر رہی تھی۔ اور تب میرا تعلق بھی اللہ تعالی سے جڑا ہوا تھا ۔لیکن اب تم نے مجھے دعائیں دینا شروع کر دی ہیں اب میں جو بھی لکھوں گا۔ اس پر اللہ تعالی راضی نہیں ہوگا کیونکہ اب بات میری ذات پر آ گئی ہے تم دوسری چار سے کہنا پانچویں کو بھی اس میں سے حصہ دے ۔

Also Read:

https://newzflex.com/35092

اس لیے اب میں نہیں لکھوں گا۔ یہ لے جاؤ اور جا کر عراق کے گورنر کو دکھانا۔ وہ جب گورنر کے پاس پہنچی اس نے وہ خط گورنر کو دکھایا تو وہ چیف ہیں مار کر رونے لگا وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہوگیا ہے وہ عورت بھی رونے لگے اور کہا کہ میری بچیوں کا کیا بنے گا اس گورنر نے کہا کہ میں جب تک گورنر رہا۔ تو میں وظیفہ دوں گا ۔اور اگر نہ بھی رہا تو میں مالدار ہو ذاتی طور پر وظیفہ دوں گا ۔ اس عورت نے وجہ پوچھی توگورنر نے جواب دیا اگر امیر حضرت عمر جیسے ہو تو اللہ گورنروں کے دلوں میں بھی رحم ڈال دیتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں امیرالمومنین جیسے حکمران عطا فرمائے ۔آمین

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram