ارطغرل غازی کی ٹک ٹاک سٹار کاشف ضمیر کے ہاں دوبارہ آمد

In دیس پردیس کی خبریں
December 30, 2020

اگین التان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان میں دوبارہ آمد-مشہور ترکش ڈرامے کے ہیرو اگین التان المعروف ارتغل غازی ایک بار پھر سے پاکستان آرہے ہیںاس بار بھی ان کی میزبانی ٹک ٹاک سٹار اور سابق ایڈیشنل جج کے بیٹے کا شف ضمیر کریں گے جن سے مشہور ترکش اسٹار کا دس لاکھ ڈالر میں معاہدہ ہوا ہے۔

کاشف ضمیر نے پانچ لاکھ ڈالر پاکستانی ساڑھےآٹھ کروڑ روپے ایڈوانس ادا کر دیے تھے اور انہوں نے مزید ساڑھے آٹھ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں پہلی دفعہ جب ارتغل غازی پاکستان آئے تھے تو انہوں نے کاشف ضمیر کے ہاں دو دن اور ایک رات قیام کیا تھا اور وہ کا شف ضمیر کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملے تھےلیکن ان کی واپسی کے بعد نیشنل میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا میں کا شف ضمیر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا بھی خوب کیا گیا جن میں اگین التان المعروف ارطغرل غازی کے ساتھ فراڈ کا الزام بھی لگایا گیا اور اسی اثنا ء میں وہ جیل بھی گئے جس کی تصدیق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھی کی لیکن انہوں نے یہ وضاحت کر دی تھی کہ کاشف ضمیر پر ارطغرل غازی سے فراڈ کا کوئی بھی معاملہ درج نہیں ہوا بلکہ ان کے اوپر پہلے سے موجود کچھ معاشی ایف آئی آرز درج تھیں جن کی وجہ سے اُسے گرفتار بھی کیا گیا۔

جس سے قومی اور سوشل میڈیا نے غلط تاثر لیتے ہوئے من گھڑت اور غلط باتوں کو پھیلایا۔لیکن کا شف ضمیر پر ترکی سے آئے مہمان اداکار کےساتھ فراڈ کا کوئی بھی معاملہ زیر غور نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ایسا معاملہ ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں کاشف ضمیر نے یہ خبر دی ہے کہ اگین التان اپنے معاہدے کے مطابق 12یا 13 جنوری کو ایک بار پھر سے پاکستان آرہے ہیں ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ کا شف ضمیر کے والد ایڈ یشنل سیشن جج تھے جو اب اس دنیا میں حیات نہیں ہیں اور مزید یہ کہ کاشف ضمیرایک کنال کے گھر میں رہتے ہیں جب پہلی دفعہ انگین آلتان اُن کی دعوت و میزبانی میں پاکستان آیا تھا تو نے ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے زیب تن کیے تھے،اور مختلف انٹرویوز میں ترکش سٹار نے کاشف ضمیر کی اہلیہ کے پکے ہوئے کھانوں کا بھی ذکر کیا کہ اُن کے گھر کے کھانے بہت لذیذ تھے۔

بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ کاشف ضمیر جو زیورات پہنتے ہیں وہ خالص سونے کے نہیں ہیں بلکہ ان پر فقط سونے کے پانی کی ملمع کاری ہوئی ہے اس کی وضاحت دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُن کے زیورات خالص سونے کے ہیں اور جس کو بھی اس میں شک ہو تو وہ صاحب جس مشہور لیبارٹری کا کہیں میں اُن میں اپنے زیورات کو چیک کروانے کے لیے تیار ہوں بلکہ جعلی ہونے کی صورت میں تین کروڑ نقد انعام بھی دہیں گے۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram