بے نظیر انکم سپورٹ بورڈ (بی آئی ایس پی) نے پروگرام (بی کے پی) میں زیادہ سے زیادہ پسماندہ گروپوں کو شامل کرنے کی کوشش میں جمعہ کو خواجہ سراؤں کو فائدہ پہنچانےکیلے نام دے دیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی کے 56ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اس سلسلے میں اتفاق رائے پایا گیا۔
‘بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 56ویں بورڈ اجلاس، جو وفاقی وزیر / چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ عطا مری کی صدارت میں منعقد ہوا، میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، [ٹرانس جینڈر] کمیونٹی کو فوائد فراہم کرنے کے بارے میں فیصلے کیے گئے، اور [اس کا مقصد] ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں،’ بی آئی ایس پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا۔ جمعہ کو ایک ویڈیو پیغام میں،شازیہ مری نے اس عمل کی وضاحت کی۔
پیغام میں کہا گیا، ‘ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے اراکین سے گزارش ہے کہ وہ بی کے پی کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹر کریں، انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب رجسٹریشن پر انہیں 7,000 روپے ملیں گے۔’