آسٹریلیا – پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، جو انجری کے باعث دو ماہ کے وقفے کے بعد گراؤنڈ میں واپس آئے ہیں، پیر کو پاکستان-انگلینڈ وارم اپ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی سے ٹپس لیتے ہوئے نظر آئے۔
The @T20WorldCup meetup: Stars catch up on the sidelines 🤩#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/J1oKwCDII2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2022
اس سے قبل گراؤنڈ میں واپسی کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بتایا، ‘دو ماہ بعد گراؤنڈ پر واپسی پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘
آفریدی نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ٹیم کو جوائن کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دائیں گھٹنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے لیے انگلینڈ میں چند ہفتے گزارے جو اس سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں لگا تھا۔
تیز گیند باز آج انگلینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کا وارم اپ میچ کھیلنے والے اسکواڈ کا بھی حصہ ہے۔
ٹیم سے دور رہنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا: ‘میں پہلی بار زخمی ہوا، اس لیے ٹیم سے دور رہنا مشکل تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس دوران صرف اتنا سوچا تھا کہ وہ ٹیم میں ‘واپس’ آئیں اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں منعقدہ سیریز سے محروم ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ‘میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں سیریز سے محروم رہا لیکن اب میں بہت پرجوش ہوں’۔