حال ہی میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے بتایا کہ گلگت بلتستان نے پرائیویٹ سیکٹر کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ‘سکول میل’ پروگرام شروع کیا ہے جسے جلد ہی پورے خطے تک پھیلا دیا جائے گا۔
اس مشکل وقت میں اس اقدام کی بہت ضرورت تھی کیونکہ زیادہ تر لوگ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اوراخراجات کو پورا کرنا مشکل ہے۔ اس پروگرام سے مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ معذور طلباء کی متوازن خوراک کو یقینی بنانے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام کو خصوصی تعلیم کے اسکولوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اسکول جانے والے بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کافی صحت مند بنانے کے لیے یہ اقدام مفید ثابت ہوگا۔