جوشخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کرقبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک ( یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالی سے جو بھی حاجت طلب کرے گا ،اللہ تعالی اس کو ضرور عطا فرمائیں گے،جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہوجاتا ہے خواہ کیساہی مشکل ہو۔ انشاء اللہ
الرَّحْمٰنُ (بے حد رحم کرنے والا) جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَا رَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی ۔
جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنا ئے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہوجاتے ہیں ۔ جواس کا کثرت سے ورد کر تاہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتاہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتاہے۔ اس کے دل کی تنگی دور ہوجاتی ہے ۔ جس کسی کو ناگوار کام کا اندیشہ ہووہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اگر اسے لکھ کر پانی سے دھوکر اس پانی کوکسی درخت کی جڑمیں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے .اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین