پندرہ بیس دن پہلے کی بات ہے میں کسی کام کے سلسلے لاہور گیا ہوا تھا وہاں ایک دوست نے مجھے کہا،دوست میں آپ کو ایک چیز دکھانا چاہتا ہوں میں نے کہا کون سی چیز،وہ کہنے لگا وہ چیز دیکھ کر آپ یقیناً خوش ہوں گے،لہزااگر آپ کے پاس وقت ہے تو پھر میں آپ کو لے چلتا ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے چلیں ، اس نے مجھے اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا اور تقریبادس کلومیٹر دور جا کے اس نے گاڑی کی بریک لگادی،وہ خود بھی گاڑی سے اترا اور مجھے بھی اترنے کوکہا۔
اس نے مجھے وہاں سڑک کے کنارے ایک برگد ایک درخت ???? جو سخت آندھی کی وجہ سے جڑوں سے اکھڑا ہوا تھا۔میں نے کہا اس درخت کی کیا خوبی ہے وہ کہنے لگا آپ تھوڑا قریب ہو کے اس کے اندر دیکھیں چناچہ جب میں نے قریب ہو کے اس کے اندر دیکھا تو میں حیران ہو گیا اس درخت کی جڑوں کے درمیان والی مٹی میں ایک آدمی کی میت دفن ہے اس میت کو درخت کی جڑوں نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا درخت کے اکھڑنے کی وجہ سے اس کی جڑوں میں سے مٹی گرگئی جس کی وجہ سے اس کی میت نظر آرہی تھی اور مزے کی بات یہ تھی کہ اس کا جسم اور کفن بالکل سلامت تھےبعد میں ہم نے غور سے دیکھا معلوم ہوا کہ یہ درخت تقریباً دو سو سال پہلے لگایا گیا تھا جیسے جیسے ???? بڑھتا گیا اس کی جڑیں اس آدمی کی میت کو گھیرتی گئیں۔پتہ نہیں کہ اس آدمی کو اس ???? کے لگنے سے کتنا پہلے دفن کیا گیا تھا۔