خرگوش

In تاریخ
August 05, 2021
خرگوش

خرگوش

میری آج کی اس تحریر کا موضوع نہایت ہی خوبصورت تیز رفتار اور پست قامت جانور کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے متعلق ہے اور آج میں اپنی اس تحریر میں اُس جانور کی بنیادی معلومات جیسے کہ وضع قطع ، رہن سہن ، اسکی نسل اسکی اقسام اسکے خصائل اور اسکی خصوصیات وغیرہ کو بیان کروں گا انشاءاللہ عزوجلتو آئیے چلتے ہیں اپنے موضوع کی طرف…خرگوش یہ اسم جنس ہے جوکہ نر اور مادہ دونوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہےخرگوش، بکری کے چھوٹے بچے سے مشابہت رکھنے والا ایک جانور ہے جس کے ہاتھ چھوٹے اور پاؤں لمبے ہوتے ہیں اور یہ پچھلی ٹانگوں کی مدد سے ہی چلتا پھرتا ہے

خرگوش کی اقسام

خرگوش کی سات مختلف اقسام ہیں جو دنیا کے مختلف حصوں میں میں پائی جاتی ہیں اور خرگوش کی ایک قسم اس طرح کی بھی پائی جاتی ہے جس کے بدن کے ایک حصے میں ہڈی اور ایک حصے میں گوشت ہوتا ہے خرگوش رنگت میں سفید کالے اور بھورے پائے جاتے ہیں

خرگوش کی عمر وزن

خرگوش کی عمر تقریباً 9 سے 12 سال ہوتی ہے اور ان کا وزن تقریباً 400 گرام سے 2 کلو تک ہوتا ہے

خرگوش کے خصائل

خرگوش میں ایک انوکھی بات یہ پائی جاتی ہے کہ یہ جانور ایک سال تک نر ہوتا ہے اور دوسرے سال میں وہ مادہ بن جاتا ہےاسکی دوسری خوبی یہ بیان کی جاتی ہے کہ وہ سوتے ہوئے اپنی آنکھیں کھلی رکھتا ہے اور جب کوئی اسکا شکار کرنے کو آتا ہے تو اس کی کھلی آنکھیں دیکھ یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ جاگ رہا ہے اور وہ خرگوش کا شکار نہیں کرتا-بعض لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ خرگوش جب دریا کو دیکھتا ہے تو مرجاتا ہے-جانداروں میں سے جن کو حیض آتا ہے وہ تعداد کے لحاظ سے چار ہیں

عورت ,لگڑبگر, چمگادڑ اور خرگوش

خرگوش کا شرعی حکم

حدیث شریف کی مشہور زمانہ کتاب بخاری شریف میں کتاب الھبہ میں ایک روایت بیان کی ہے کہ حضور اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے اس خرگوش کو نہ صرف قبولیت بخشی بلکہ اسے تناول بھی فرمایا ہے -امام اعظم ابو حنیفہ اور سارے علماء کرام رحمھم اللہ السّلام کے نزدیک اسی روایت کی بدولت خرگوش کا گوشت حلال اور جائز ہے

خرگوش کی خصوصیات

نمبر1… جاحظ کا کہنا ہے کہ دور جہالت میں عربی لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ اگر کوئی شخص خرگوش کے ٹخنے پہنے تو اس پر بری نظر اور جادو کا اثر نہیں ہوگا کیونکہ ( جن ) خرگوش کے حیض کی بناء پر اسکے نزدیک نہیں آتے
نمبر2… اگر کسی آدمی کے صحتیاب ہونے کے بعد اسکے جسم کا کوئی حصہ ارتعاشی حالت میں مبتلا ہو جائے تو اس آدمی کو خشکی کا خرگوش بھون کر اسکا دماغ کھلائیں تو یہ اس کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا
نمبر3… اگر کوئی آدمی دو چنوں جتنا خرگوش کا دماغ لے اور آدھے رطل کے چھٹے حصے جتنا گائے کا دودھ لے کر اسے استعمال میں لائے تو وہ کبھی ضعیف نہیں ہوگا
نمبر4… کینسر کی بیماری میں خرگوش کا انفحہ لگانا بہت فائدہ مند ہے
نمبر5… اگر کوئی خاتون خرگوش کا پنیر کا پانی پئے تو اسکو اولادِ نرینہ ہوگی
نمبر6… اگر کوئی خاتون خرگوش کی منگنی یا گوپر باندھے اور لٹکائے تو وہ خاتون حاملہ نہیں ہوگی
نمبر7… خرگوش کا گوشت پیٹ کی صفائی کرتا ہے اور اس سے پیشاب کھل کر آتا ہے
نمبر8… خرگوش کا گوشت استعمال کرنے سے نیند کا خاتمہ ہو جاتا ہے
نمبر9… خرگوش کا گوشت سرد مزاج لوگوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے
نمبر10… اگر کسی خاتون نے خرگوش کا خون پی لیا تو وہ پھر کبھی بھی اُمید سے نہیں ہوگی
نمبر11… خرگوش کا خون سفید داغ دھبوں اور چھائیوں پر لگائیں تو ان شاء اللہ عزوجل داغ دھبے اور چھائیاں ختم ہو جائیں گی
نمبر12…خرگوش کا مغز اگر بچوں کے مسوڑوں پر لگائیں تو بہت جلد اُن کے دانت نکل آئیں گے
نمبر13… خرگوش کے لہو کا سُرمہ آنکھوں میں لگائیں تو آنکھوں بال نہیں آئیں گے
نمبر14… خرگوش کا گوشت بلا ناغہ کھانے سے بستر پیشاب کرنے والوں کو افاقہ ہوگا
نمبر15… ارسطو کا کہنا ہے کہ خرگوش کا پنیر مایہ سرکہ میں مکس کر کے پی لیا جائے تو اسکا پینا سانپ کے زہر کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا
نمبر16… خرگوش کے گوشت میں دوسرے جانوروں کے مقابلے میں پروٹین کیلشیم اور وٹامن زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ چکنائی اور سوڈیم کم پائی جاتی ہے

خرگوش کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر

نمبر1… خرگوش کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ ایک حسین خاتون ملے گی جس میں محبت پیار نام کی کوئی شے نہیں ہوگی
نمبر2… اگر خواب میں یہ دیکھا کہ خرگوش کو ذبح کیا ہے تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ اسکی بیوی فوت ہو جائے گی یا اسکی الگ ہوگی
نمبر3… اگر خواب میں خرگوش کا پکا ہوا گوشت کھایا تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ اسے ایسی جگہ سے رزق ملے گا جس جگہ سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا
نمبر4… اگر کسی نے خواب میں یہ دیکھا کہ اس نے خرگوش کا شکار کیا یا کسی نے اس کو خرگوش تحفے میں دیا یا اس نے خرگوش خریدا اور وہ خواب دیکھنے والا شخص کنوارا ہے تو اسے رزق کی نعمت عطا ہوگی اور اگر خواب دیکھنے والا شادی شدہ ہے تو اس کو اولاد کی نعمت عطا ہوگی

از قلم : علامہ مولانا محمد وقاص مدنی

/ Published posts: 5

I 'm psychologist ,motivational writer and articale writer.