Skip to content

اپنی اہلیہ کو چاند پر 3ایکڑ کا ٹکڑا خرید کر تحفہ دینے والا شوہر

( بھارتی میڈیا) بیوی کو آٹھویں سالگرہ پر شوہر نے ایسا تحفہ پیش کر دیاجس نے سب کوہی حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اجمیر شریف کے رہائشی دھرمیندرا نے اپنی بیوی سپنا کو شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر چاند سے تین ایکڑ زمین کا ٹکڑا خرید کر تحفے میں دےدیا ۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو آٹھ سال گزر چکے ہیں اس بار میری خواہش تھی کہ شادی کی اس سالگرہ کے موقعے پر ایسا تحفہ دوں جو سب سے منفر د اور حیران کر دینے والا ہو،میں ہمیشہ سے فلموں اورڈراموں میں یہ سنتا چلا آیا ہوں کہ اگرتم کہو تو میں تمہارے لیے آسمان سے چاند تارے توڑ لاؤں ، بس میں نے اسی افسانوی بات کو حقیقت میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا- اور اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے اپنی بیوی کو چاند سے ایک ٹکڑاخرید کر دےدیا ۔

( بھارتی میڈیا) بیوی کو آٹھویں سالگرہ پر شوہر نے ایسا تحفہ پیش کر دیاجس نے سب کوہی حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اجمیر شریف

دھرمیندرا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفر د کرنے کی چاہت میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *