دنیا کا واحد ایسا ناشتہ ، جو وزن کم کرنے کےساتھ درجنوں بیماریاں ، ختم کردیتا ہےایک بار ضرور آزمائیں
ناشتے کی اہمیت کیا ہے؟ بریک فاسٹ چاہے میٹھا ہو یا نمکین ،یا آمیزہ ہومیٹھی اور نمکین چیزوں کا ، پورے دن کی توانائی کامعیار طے کرتاہے۔ ایسا ناشتہ جو توانائی سے بھر پور ہو، آپ کی صحت اور عمر کے حساب سے ہونا چاہیے۔ اور وہ ناشتہ تمام لمحیات، پروٹین، اورکاربو ہائیڈ ریٹ فراہم کرے۔ یا سارا دن آپ کو خوش اور چاق و چوبندرکھتا ہے۔ ہم کچھ چیزیں روٹین میں کھاتے ہیں۔
کچھ لوگ وہ روزانہ صبح ناشتے میں بالائی اور روغنی روٹی کھاتے ہیں -اس سے بہت سی ضروری چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔ آپ کو صرف ایک ہی معیار کا جو کھانا مل رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ روز سبزی یا رات کی بچی ہوئی ترکاری کھاتے ہیں۔ تو یہ کوئی اچھی عادت نہیں ہے؟ اللہ نے بہت ایسی چیزیں پیدا کی ہیں۔ جن کو ناشتے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئیے شروعات کرتے ہیں اس ناشتے کی جس کی آج کل بہت سی لوگوں کو ضرورت ہے جو کہ موٹاپے کا شکار ہیں۔
ایسےمرد وخواتین جن کی سانس پھول جاتی ہے۔ پیٹ بڑھ رہا ہے۔اور ساتھ ساتھ ان کے خاندان میں دل اور شوگر کے امراض ہیں۔ تو ان کے لیے یہ ناشتہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ تاہم شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی اس ناشتے کو استعمال کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کوکم کیلوریز والا ناشتہ بنانا سکھانےجارہے ہیں۔
سب سے پہلے آپ نے ناشتے میں ایک سلاد کا باؤل بنانا ہے۔ جس میں ایک عدد کھیرا ، دو ٹماٹر، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹماٹر بغیر چھلکے کے ہو پھر آپ اسے گرم پانی میں دو ٹماٹر رکھ لیں۔اور اس گرم پانی سے پانچ منٹ بعد آپ اس کو نکال کر اس کا چھلکا اتار لیجیے۔ ورنہ آپ چھلکے کے ساتھ اس کے بھی سلائس بنا لیں۔ چھوٹے چھوٹے سلائس بنائیں ۔ چھوٹے چھوٹے آپ کھیرے کے سلائس بنائیں۔ اگر آپ پیاز پسند کرتے ہیں ۔تو بہت تھوڑا سا پیاز ڈال لیجیے۔اور ساتھ اس میں دھنیا اور پودینہ استعمال کیجیے۔ سلاد کےپتے استعمال کریں۔ اور چار سے چھ اسٹابری ، اگر اسٹابر ی آپ کے پاس نہ ہوں، تو آدھے سیب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے استعمال کیجیے۔ اس میں لیموں ڈالیے۔ لیموں نہیں ڈالتے تو آپ کے پاس سیب کا سرکہ ہے۔ تو وہ آپ ڈال لیجیے۔ یا آپ کی کھٹی میٹھی سلاس بن جائے گی۔ کیونکہ ہم نے اس میں مٹھاس کےلیے سیب شامل کیا ہے۔اگر سیب نہیں ہے تو آپ ایک عدد ناشپاتی استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ آپ کا سلاد کا باؤل ہے۔ اور ساتھ میں ایک کپ دو سو پچاس سی سی کا دہی لیناہے۔
سلاد کے اوپر ذائقے کے لیے سرخ مرچ بھی ڈال سکتے ہیں۔ ہری مرچ بھی ڈال سکتے ہیں۔ کالی مرچ ضرور ڈالیے۔ اور تھوڑا سا نمک بھی ڈالیے۔ تو یہ ایک آپ کا زبردست سلاد کا باؤل تیا ر ہوجائے گا۔ یہ ناشتہ کم کیلوریز ناشتے میں آتاہے۔ یہ شوگر کےلیے بھی ہے۔ اور موٹاپے کےلیے بھی مفید ہے۔
Pingback: بغیر کسی "غذا" کے سے پرہیز کیے اپنا وزن کم کرنے میں مدد کےلیے ان میں سے ایک یا زیادہ آسان طریقے اپنائیں: - نیوز فلیکس