Skip to content

دلہا دو کا پہاڑا نہ سنا سکا ،دلہن کا شادی سے انکار

دلہا دو کا پہاڑا نہ سنا سکا ،دلہن کا شادی سے انکار. بارات دلہن کے بغیر ہی واپس چلی گئی.تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک پسماندہ گاؤں میں دلہن کی ضد کے آگے دلہا کی ایک نہ چل سکی

شادی کے موقع پر دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوا.تو اس نے دلہا سے فرمائش کر ڈالی کہ وہ دو کا پہاڑا سنا دے.بدقسمتی سے دلہن کا شک درست ثابت ہوا اور دلہا دو کا پہاڑا سنانے میں ناکام رہا.دلہن نے سب کے سامنے شادی سے انکار کر دیا اور دلہا کو شادی کی مالا نہیں پہنائی .اس کے فورا بعد ہی دلہن شادی کے منڈپ سے نیچے اتر آئی

شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند ہی افراد شامل تھے.دلہن کے اہل خانہ نے دلہن کو منانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے. اور دلہن اپنی ضد پر اڑی رہی کہ وہ ایک ان پڑھ شخص سے شادی نہیں کرے گی.لہذا دلہا کو باراتیوں کے ساتھ دلہن کے بغیر بارات واپس لے کر جانا پڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *