Skip to content

نشے میں دھت دولہا اور باراتیوں کا دلہن سے ڈانس کامطالبہ، دُلہن کا زبردست اقدام

نشے میں دھت دولہا اور باراتیوں کا دلہن سے ڈانس کامطالبہ، دُلہن کا زبردست اقدام….نشے میں لت پت دولہا اور باراتیوں نے دلہن سے ناچنے کا مطالبہ کر دیا جس پر دلہن نے شادی کرنے سے ہی منع کردیا۔بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد کے ایک چھوٹے سے گاﺅں میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باراتی اور دولہا گھر سے ہی وسکی(شراب) پی کر آئے تھے، تاہم لڑکی اور اس کے گھر والوں نے نظر انداز کر دیا۔ مگر جب دلہن کو منڈپ میں لایا گیا تو دولہا نے 7رسمی پھیروں سے پہلے اسے ناچنے پر پر مجبور کرنے کی کوشش کی، جس پر دلہن نے شادی کرنے سے منع کر دیا اور وہاں سے چلی گئی۔لڑکی کی نا پر دولہا نے جلوس نکالنا شروع کردیا، جبکہ دولہے کی فیملی نے پولیس کو بھی بلالیا۔ ان کا خیال تھا کہ پولیس معاملہ رفع دفع کر دے گی اور لڑکی شادی کے لیے پھر سے راضی ہو جائے گی۔

مگر دلہن اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی اور دولہا اور شرابی بارات کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *