شعیب ملک پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔ 13 مئی کو اے آر وائے نیوز کے ایک پروگرام الیونتھ اور میں نیوز اینکر وسیم بادامی نے جب ان سے پوچھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کب لے رہے ہیں تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ فلحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔البتہ وہ ٹوئنٹی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد اس بارے میں سوچیں گے۔
انہوں نے مزیدا کہا کہ وسیم خان کو پی سی بی میں لانا وزیراعظم عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے۔وسیم خان کرکٹ بورڈ کو کو بہت اچھی طرح چلا رہے ہیں۔ بابر اعظم کو کو کپتان بالکل ٹھیک بنایا ہے۔ اسی کو کپتان رہنا چاہیے۔ایک اور پوچھے گئے سوال میں انہوں نے جواب دیا غیر ملکی کوچ کی پاکستان کو بہت ضرورت ہے۔شعیب ملک نے کہا ٹیم کے حوالے سے سے کپتان کا مشورہ ضرور شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا جب انہیں کپتان بنایا گیا تو اس وقت سمجھ نہیں تھی کپتان کیا ہوتا ہے۔ اگر سمجھ ہوتی تو وہ کپتان نہیں بنتے۔وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے ان سے سوال کیا کہ اگر ان کو پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو اس پر شعیب ملک نے کہا کہ ان کو وزیراعظم نہیں بننا ۔