مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی آخرکار متحرک ہو گئے.جب محکمہ موسمیات بھی اس بات کی تصدیق کر چکی کہ چاند نظر نہیں آسکا تو پوپلزئی نے منظر عام پر آ کر پچاس شہادتوں کے موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے.
ایک طرف پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ًمحمد قاسم علی خان مسجد میں ہو رہا ہے .جب کہ دوسری طرف مولانہ احسان الحق کی صدارت میں اوقاف ہال پشاور میں اجلاس جاری ہے جہاں سے سات شہادتیں موصول ہوئی ہیں.
جا مع مسجدقاسم علی خان سے تازہ ترین!
اب تک 55 شہادتیں موصول۔۔۔۔
16 گواہان بذات خود حاضر۔۔۔۔
9 گواہوں نے شہادت دے دی۔
پشاور:زونل رویت ہلال ( سرکاری کمیٹی) کو اب تک 26 شہادتیں موصول ہو چکی ہیں، شرعی حیثیت کو جاننے کے بعد زونل کمیٹی ان شہادتوں سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔ ترجمان