Skip to content

شب قدر کی برکات اور رحمتوں کا نزول

شب قدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے  اس رات کویہ دُعا پڑھنا افضل ہے۔

ترجمعہ: خدایا تو بہت ہی زیادہ معاف فرمانے والا ہے کیونکہ معاف کرنا تجھے پسند ہے پس تو مجھے معاف فرما دے۔

شب قدر میں زیادہ سے زیادہ نوافل کا اہتمام کیجئے اور قرآن کی تلاوت کیجئے اس رات کی اہمیت یہ ہے کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا قرآن میں ارشاد ہوتا ہے ۔

ترجمعہ:

     ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس میں فرشتے اور حضرت جبریل علیہ السلام اپنے پروردگار کے حکم سے ہر کام کے انتظام کے لئے اترتے ہیں سلامتی ہی سلامتی یہاں تک کہ صبح ہو جائے ۔

حضرت انس فرماتے ہیں ایک سال رمضان آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب لوگوں پر ایک مہینہ آیا ہے جس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا وہ سارے کے سارے خیر سے محروم رہ گیا اور اس رات کی خیر و برکت سے محروم وہی رہتا ہے جو واقعی محروم ہے          ابن ماجہ

رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیجئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضہ کا بیان ہے کہ رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم     راتوں کو زیادہ سے زیادہ جاگ کر عبادت فرما تے اور گھر والیوں کو بھی جگانے کا اہتمام کرتے تھے اور پورے جوش اور انہماک کے ساتھ خدا کی بندگی میں لگ جاتے ۔

صدقہ فطر دل کی ر قبت کے ساتھ پورے اہتمام سے ادا کیجئے اور عید کی نماز سے پہلے ادا کر دیجیے بلکہ اتنا پہلے ادا کیجیے کہ حاجت مند اور نادار لوگ بسہولت اسے استعمال کر  سکیں عید کی ضروریات پوری کر سکیں اور وہ بھی سب کے ساتھ عیدگاہ جا سکیں اورسب کے ساتھ عید کی خوشیوں منا سکیں۔

رمضان کے مبارک دنوں میں خود زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نہایت سوز،نرمی اور حکمت کے ساتھ نیکی اور خیر کے کام کرنے پر ابھارا جائے تاکہ پوری فضا پر خدا ترسی ، خیر پسندی اور بھلائی کے جذبات چھائے رہے اور سوسائٹی زیادہ سے زیادہ رمضان کی بیش بہا برکتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *