روزہ روح کی طاقت -ہزاروں سال سے یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے کہ کچھ لوگ یہ راز معلوم کرنے میں لگے رہتے ہیں کہ انسان کی روح کیسے طاقتور ہو ؟۔۔۔۔اور انسان کا جسم کیسے مضبوط ہو ؟۔۔۔۔جوگی اور یوگی سادھو اور سدھارت۔ ۔۔۔ پہلوان اور باڈی بلڈر ۔۔۔۔۔ ہزاروں سال کے تجربات کا نچوڑ کیا نکلا ،؟۔۔۔۔۔کیونکہ یہ لوگ وحی الٰہی کی روشنی سے محروم تھے اس لیے محدود ہی رہے ۔۔۔۔انسانی روح کی طاقت تین چیزوں میں ڈھونڈی۔
(١) بھوک برداشت کرنا ۔
(٢) انتظار کرنا ۔
(٣) موجودہ خواہش سے دور رہنا ۔
یہ لوگ ان تین چیزوں کی مشقیں کرتے کرتے مر گئے ۔۔۔۔۔ اور چوتھی چیز نہ پا سکے کہ روح کے مالک کے ساتھ جوڑنا
روزے میں ماشاءاللہ سب کچھ ہے ۔۔۔۔۔۔ بھوک برداشت کرنا ، افطار کا انتظار بغیر الجھن کے۔۔۔۔ سامنے موجود خواہشات سے کنارہ کشی ۔۔۔ اور روح کا اپنے مالک سے جڑنا اور اپنے مدار میں پرواز کرنا ۔۔۔۔
اس بات کو آسان انداز میں یوں سمجھیں۔۔۔ ایک آدمی کتنے دن بغیر کھائے پیئے رہ سکتا ہے؟۔۔۔۔ سائنس کیا کہتی ہے؟۔۔۔۔ چھ ماہ ایک سال ؟ ۔۔۔ بس ؟ ۔۔۔۔ اصحاب کہف تین سو نو سال بغیر کھائے پیئے ژندہ رہے۔ ۔۔۔۔۔ آرام سے سوئے رہے۔۔۔ کپڑے تک آلودہ نہیں ہوئے۔۔۔۔ یہ ہے روح کی طاقت جو روح کا مالک عطا فرماتا ہے۔۔
کسی مسجد میں جائیں ستر سالہ بزرگ تراویح میں اطمینان سے کھڑے ہوں گے ۔۔۔۔۔ ایسے بزرگ جن کی کمریں جھک گئیں۔ ۔۔۔ جس میں ہڈی اور کھال ہے ۔۔۔۔ ٹھیک طرح چل نہیں سکتے ، مگر وہ 14 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ کسی بددین پہلوان کو رکھوا کر دیکھے ۔۔۔۔۔۔ شام تک الو جیسا چہرہ ہو جائے گا ۔۔۔۔
رمضان روحانی طاقت پانے کا موسم ہے ۔۔۔ اسی مہینہ میں بدر کا غزوہ ہوا اور اسی مہینہ میں مکہ کا کفر زمین بوس ہوا ۔۔۔۔ کیا معلوم رمضان کی یہ گھڑیاں پھر ملیں یا نہ ملیں ۔۔۔۔ اس لیے روزہ تراویح کے ساتھ ساتھ زیادہ تلاوت کا خوب اہتمام کریں اور کلمہ طیبہ اور استغفار دو دو ہزار دن کو اور دو، دو ہزار رات کو یعنی کلمہ بھی چار ہزار اوراستغفار بھی چار ہزار ۔۔۔۔۔ اور تین سو بار جنت کا سوال اور جہنم سے نجات کی دعا اور ہزار بار درود شریف ۔۔۔۔ جو کرے گا وہ نفع خود دیکھے گا ۔۔۔۔ جو نہیں کر سکتے وہ روزہ تراویح کے ساتھ کچھ قضا نماز اور بارہ سو مرتبہ کلمہ اور ہزار بار استغفار کرلیں۔ ۔۔۔۔