Skip to content

کیا حیض کی حالت میں طلاق ہو جاتی یے؟

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسلہ کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کہ اگر ایک یا دو طلاق دی ہے تو رجوع کر لیں اور مہلت دیں یہاں تک کہ دوسرا حیض ہو،پھر مہلت دیں حتی کہ پاک ہو جائیں پھر جماع سے پہلے طلاق دے دیں.

اس کے بعد جب بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس مسلہ کے بارے میں پوچھا جاتا تو آپ اسی واقع کی طرف اشارہ فرماتے لیکن اگر تین طلاق ایک ساتھ دے دی جائے ،چاہے حیض میں ہو تو رجوع نہیں کر سکتے.تو بہترین یہی ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق طلاق نہ دی جائے اور حد سے تجاوز نہ کیا جائے کیوں کہ حلال کاموں مٰیں اللہ کے نزدیک ناپسندیدہ کام طلاق ہے لہذا جس حد تک ہو سکے احتاط سے کام لیاجائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *