نیوز فلیکس کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد بنانے کا فیصلہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق اپنے آپ کو شاہد آفریدی کا مداح کہنے والے عدنان شنواری نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین کی منگنی پر مبارکباد دی۔

عدنان شنواری نے مزید لکھا کہ باضابطہ اعلان اور منگنی کی تقریب کچھ ہی دنوں میں کراچی میں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر افواہوں اور تصاویر کی بھرمار ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ شاہین آفریدی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔کچھ صارفین نے اسے جعلی خبر قرار دیا اور عدنان شنواری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد عدنان شنواری نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنی خبروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا میں طوفان بھرپا کر دیااور صارفین سے اس خبر کی تصدیق کرنے کو کہا گیا۔ تاہم ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئی سرکاری بیان موصول نہیں ہوا ہے۔