Skip to content

فرشتے انسان کے لیے کب دعا کرتے ہیں

فرشتے انسان کے لیے کب دعا کرتے ہیں

جب بھی انسان پر کوئی مشکل یا مصیبت آتی ہے تو انسان دعا کرتا ہے۔ یا کسی سے کرواتا ہے۔ وہ کون سے اسباب ہیں جن کی ذریعے نورانی مخلوق یعنی فرشتے ہمارے لیے دعا کریں۔اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں۔” جو لوگ ایمان لائے اللہ تعالی پر پیغمبروں پر قیامت کے دن آسمانی کتابوں اور فرشتوں پر ایمان لاتے ہیں اللہ تعالی کے نورانی فرشتے ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں”نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالی کے نورانی فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں۔

فجر اور عصر کے وقت فرشتے جب آسمان پر جاتے ہیں اللہ تعالی اپنے فرشتوں سے پوچھتے ہیں کہ میرا بندہ کیا کر رہا تھا تو فرشتے فرماتے ہیں جب ہم فجر کے وقت گۓ تو سجدے کی حالت میں تھا جب ہم عصر کے وقت گۓ تو سجدے کی حالت میں تھا۔ نماز فجر اور نماز عصر کے وقت فرشتوں کی ڈیوٹی تبدیل ہوتی ہے۔ جو بندہ نماز فجر اور نماز عصر با جماعت ادا کرتا ہے۔ فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بندہ نماز پڑھ کر مصلے پر بیٹھا رہتا ہے ذکر و اذکار کرتا رہتا ہے اللہ کے نورانی فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں جب کوئی بندہ صبح کے وقت کسی مریض کی عیادت کے لیے جائے صبح سے لے کر شام تک اللہ کے نورانی فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں اور اگر بندہ شام کو چلا جائے عیادت کے لیے تو شام سے لے کر صبح تک فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب صبح کے وقت اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو فرشتے اس آدمی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس کے مال میں اضافہ فرما وہ جو شخص اللہ کی راہ میں اپنا مال نہیں کرتا فرشتے دعا کرتے ہیں یا اللہ اس کے مال میں کمی فرما اور اس کا روزق روک دے

حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بھی شخص رات کو باوضو ہو کر سوتا ہے اللہ تعالی اس کے پاس ایک نورانی فرشتہ مقرر کر دیتے ہیں جو ساری رات اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا دنیا میں ہر چیز چیونٹیاں اپنے بلوں میں مچھلیاں سمندر میں اور آسمان پر فرشتے اس بندے کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں اور دعائے مغفرت کرتے ہیں جو لوگوں کو خیر کی بات بتاتا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص باوضو ہو کر ایک نماز کا اہتمام کرتا ہے پھر اگلی نماز کا انتظار کرتا ہے کب اگلی نماز کا ٹائم ہوگا میں نماز ادا کروں گا ایسے بندے کے لئے اللہ کے نورانی فرشتے دعائے مغفرت اور دعائے خیر کے فرماتے ہیں۔اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے بھی دعا کریں تو ہمیں بھی ان باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا

1 thought on “فرشتے انسان کے لیے کب دعا کرتے ہیں”

  1. Pingback: اولاد حاصل کرنے اور حمل کی حفاظت کا آزمودہ وظیفہ - نیوز فلیکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *