حضرت مو سی علیہ ا سلام

In اسلام
December 18, 2020

حضرت مو سی علیہ ا سلام کا تعارف

نا م۔ مو سی
وا لد کا نا م . عمر ا ن
جا ئےپیدائش. مصر
قوم . بنی ا سرا یئل

ابتد ائی حا لا ت
مصر کے با د شاہ فرعون کو نجومیو ں نے بتایا تھا کہ بنی ا سرائیل میں ایک بچہ پید ا ہو گا جو اس کی بر با دی کا سبب بنے گا ۔اس لیے فرعو ن بنی اسرائیل میں پید ا ہو نے واے لڑکو ں کو قتل کر وا د یتا تھا۔جب حضرت مو سی کی پید ا ئش ہو ئی تو ا للہ تعا لی نے آپ کی والدہ کے دل میں یہ با ت ڈال دی کہ وہ اپنے بچے کو صند و ق میں ڈال کر دریا میں بہا دیں۔صند وق اللہ کے حکم سے فر عو ن کے محل کے قر یب پہنچ گیا۔فرعون کی بیوی آسیہ نے صندوق سے بچے کو نکال لیا ۔اور اس کےپرورش کی۔آپ فرعون کے محل میں جوان ہوئے۔

معجزات
اللہ تعالی نے حضرت موسی کو دو بڑے معجزات سے نوازا تھا۔نمبر1۔جب آپ اپنی لاٹھی پھینکتے تو وہ بہت بڑا سانپ بن جاتا تھا۔نمبر2۔جب آپ اپنا ہاتھ اپنی بغل سے لگا کر اپنے گریبان سے نکالتے تو وہ روشن ہو جاتا تھا۔اس وجہ سے ا ہل مصر آپ کو جادوگر سمجھنے لگے۔مصر کے جادوگروں نے آپ سے مقابلہ کے لیے اپنے ایک تہوار کا دن مقر ر کیا۔اس دن وہاں پر مصر کے سب جادوگر اکٹھے ہو گئے۔انھوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیانں میدان مین پھینکیں جو لو گوں کو سانپوں کی طرح نظر آئیں۔حضرت موسی نے اللہ کے حکم سے اپنا عصا میدان میں پھینکا تو وہ ایک زبردست سانپ بن گیا۔اور اس نے جادوگروں کے سب سانپ کھالئے۔جادوگر مقابلہ میں عاجز آ گئے ۔انھوں نے توبہ کر لی اور آپ پر ایمان لے آئے۔

فرعون کا انجام
فرعون نے حضرت موسی ارو ان کے ساتھیو ں کو مارنے کے لیے ان کا تعاقب کیا تو حضرت موسی نے اپنا عصا دریا پر مارا تو دو حصوں میں تقیسم ہو گیا آپ اور آپ کے ساتھی دریا سے گزر گئے۔جب فرعون گزرنے لگا تو اللہ تعالی نے اسے”بحر احمر” میں غرق کر دیا۔

اللہ تعالی سے کلام
بعد ازاں اللہ تعالی نے حضرت موسی کو کوہ طور پر بلایا ارو آپ کو تورات عطا فرمائی۔

تعلیمات
حضرت موسی نے اپنی قوم کو اللہ تعالی کے دس احکام پہنچائے۔انھیں احکام عشرہ کہتے ہیں۔
شرک نہ کرو
چوری نہ کرو
زنا نہ کرو
ناحق خون مت کرو
جادو نہ کرو
سود مت کھاو
بے گناہ کو مت پکڑو
جہاد سے مت بھاگو
سبقت کے دن حد سے نہ گزرنا
عفیف عورتوں پر تہمت نہ لگانا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram