- ورزش کیوں ضروری ہے۔
ورزش انسانی جسم کی بہت اہم ضرورت ھے۔ بظاھر دیکھنے سے تو ایسا لگتا ھے کہ ورزش کرنا ہمارے مادی جسم کو ہی فائدہ دیتا ہے مگر ماہرین کے مطابق یہ ھمارے زہن پر بھی اتنا ہی اثر انداز ہوتی ہے جتنا کے ھمارے جسم پر۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ھے کہ ورزش کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔ مزید یہ کہ ورزش کرنا ہر شخص کا کا م نہیں ہے مگر ماہرین کے نزدیک ورزش انسانی جسم کیلئے اتنی ہی ضروری ہے جتنی کے خوراک اور پانی وغیرہ۔ اس کے علاوہ عام طور پر لوگوں میں یہ سوچ بھی پائی جاتی ہے کے شاید ورزش کسی فائدے ِِ کیلئے کی جاتی ہے مثال کے طور پر جب کسی کو کہیں جسمانی امتحان دینے کی ضرورت پڑ گئی یا کوئی اور ضروری کام پیش آ گیا کہ جس میں جسمانی مشقت چاہیئے تو ورزش کر لینی چاہیئے مگر معزز قارئینِ اکرام یہاں آپ کو مطلع کرتا چلوں کہ ورزش ایک لائف سٹائل ہے جو آپ کو ساری عمر اپنانا چاہئے۔
- ورزش کے فائدے۔
ِstrong>جہاں تک تعلق ہے ورزش کے فائدوں کا تو اس کے بےپناہ فائدے ہیں۔ مشال کے طور پر آج کل سوشل میڈیا کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے اور اس کے بےجا استعمال کی وجہ سے ایک مشاہدے کے مطابق لوگ بھت زیادہ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ھیں۔ورزش عام طور پر آپ کو ڈپریشن سے بچا لیتی ہے۔ اس کے علاوہ ورزش کرنے والے لوگ بڑھاپے میں بہت زیادہ بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ۔اگر بات کر لی جائے کہ ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے تو ماہرین کے مطابق ورزش آپ کو صبح کے وقت کرنی چاہیئے اس وقت ہوا میں نمی بھت کم ھوتی ھے جسدماگ ترو تازہ رہتا ہے اورآپ اپنے روز مرہ کے کاموں کو دل جمی سے کر سکتے ہیں۔