صحت اور پانی:
پانی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ہے. پانی کے بغیر انسان کی زندگی بے کار ہے. پانی اور صحت کا بہت بڑا رشتہ ہے اور نیم گرم پانی کا استعمال تو سونے پہ سہاگہ ہے.
نیم گرم پانی کے فائدے :
1:آنتوں کی صفائی –
نیم گرم پانی پینے سے جسم سے گندا مادہ پانی میں حل ہو کہ پیشب یا پاخانے رستہ خارج ہو جاتا ہے .جس سے آنتوں ک صفائی ہو جاتی ہے اور انسان بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے. صبح نہار منہ ایک گلاس گرم پانی پینے سے بڑی آنت کی صفائی ہو جاتی ہے. جس سے انسان سارا دن چست رہتا ہے.
2:جلدکے امراض –
نیم گرم پانی پینے سے جسم میں بلڈ سرکولیشن یعنی خون کی روانگی بڑھ جاتی ہے جس سے سکن پہ ہو نے والی ایکنی پمپل اورداغ دہبے وغیرہ ختم کرنے میں مدد کرتا ہے. اور سکن کو موسچرایزر رکھتا ہے.
3:اینٹی ایجینگ –
اینٹی ایجینگ جو کہ بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے .اس کو کم کرنے کیلئے بھی نیم گرم پانی کا بہت بڑا کردار ہے. کیونکہ چین کے لوگ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی عمر سے بہت چھوٹے لگتے ہیں. اور جوان نظر آنا بھی اچھی صحت کی نشانی ہے.
4:بالوں کی خوبصورتی –
نیم گرم پانی پینے کی وجہ سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے. اور خون کی روانگی بڑھنے کی وجہ سے بال مضبوط اور گہھنے ہو تے ہیں. بالوں کی خوبصورتی بھی اچھی صحت کا ایک راز ہے.
5:ہاضمہ کی بیماریاں-
ہاضمہ کا انسانی صحت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے .ہاضمے کی تندروستی پورے جسم کی تندروستی ہے. اور گرم پانی پینے سے ہاضمہ معمول سے بہتر کام کرنا شروع کر دیتا ہے خوراک کو جلد ہضم کرنے اور قبض کو ختم کر تا ہے. نیم گرم پانی پینے سے بھوک کم لگتی ہے جس سے ہاضمے پر بھی کم دباؤ پڑتا ہے اور موٹاپے سے بھی بچا جا سکتا ہے.
6:وزن کم کر نا-
نیم گرم پانی پینے سے جسم میں جمی ہوئی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے. جسم میں میٹابولیزم کو بڑھاتا ہے.
7:پُر سکون نیند –
پُر سکون نیند کے لئے رات کو ایک گلاس گرم پانی کا استعمال بہت فائدےمند ہو تا ہے
Thursday 7th November 2024 8:48 am