تقویٰ

In اسلام
January 22, 2021

حضرت داؤد طائی رحمہ اللہ کے ہاں ایک مرتبہ ابوبکر عیاش پہنچے تو دیکھا کہ روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں لے کر رو رہیں ہیں اور جب حضرت عیاش نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ دل تو یہ چاہتا ہے کہ اس کو کھا لوں لیکن یہ پتہ نہیں کہ رزق حلال بھی ہے یا نہیں ایک شخص نے آپ کے ہاں پانی کا گھڑا دھوپ میں رکھا ہوا دیکھ کر عرض کیا کہ اس کو سائے میں کیوں نہیں رکھا

فرمایا کہ جس وقت میں نے یہاں رکھا تھا اس وقت سایہ تھا لیکن اب دھوپ میں سے اٹھاتے ہوئے مجھے اس لئے ندامت ہوتی ہے کہ محض اپنی راحت کیلئے تضیع اوقات کرتے ہوئے ذکر الٰہی سے غافل رہوں آپ کا مکان بہت وسیع تھا لیکن جب اس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تو آپ دوسرے حصے میں منتقل ہو گئے اور جب وہ بھی منہدم ہو گیا تو دروازے میں منتقل ہو گئے لیکن اس کی چھت بھی بھت بوسیدہ تھی اور جب لوگوں نے چھت ٹھیک کرانے کیلئے کہا تو فرمایا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ سے یہ عہد کر چکا ہوں کہ دنیا میں تعمیر کا کام نہیں کروں گا اور آپ کے وصال کے بعد وہ چھت بھی منہدم ہو گئی