حلال کماناعبادت ہے اور برکت بھی

In اسلام
January 15, 2021

ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فقیر مانگنے کے لیے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ” تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرے پاس ایک کمبل اور گدا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “اس کو بیچو اور ان پیسوں سے ایک کلہا ڑا خریدو اور پھر جنگل میں جا کر لکڑیاں کاٹ کے بازار میں بیچو”۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا ۔اس نے وہ چیزیں بیچ کر جنگل میں جا کر لکڑیاں کاٹ کر بازار میں بیچنے لگ گیا۔ پھروہ ایسے ہی کر تا ۔کچھ د ن بعد وہ اتنا امیر ہو گیا کہ وہ پھر دوسروں کی مدد کرنے لگ گیا۔اس نے پھر اپنے اس کام کو جاری رکھا اور اللہ پاک اس کے رزق میں برکت ڈالتا رہا۔ اس لیے ہر انسان کو چا ہیے کہ محنت کرے ۔کیونکہ محنت سے روزی میں برکت ہوتی ہے۔