Skip to content

جنت کی بشارت پانے والے لوگ

جنت کی بشارت پانے والے لوگ

جنت میں سب سے پہلے وہ داخل ہوگا جس کے لیے یہ دنیا بنی ہے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ان جنتیوں کی سردار ہوں گے جو دنیا میں بڑھاپے کی عمر میں فوت ہوئے ہوں گے۔ حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ تعالی جنت میں ان لوگوں کے سردار ہوں گے جو جوانی کی عمر میں فوت ہوئے ہوں گے۔

دس حضرات کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں جنتی ہونے کی بشارت دی جنہیں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ان کے نام یہ ہیں۔حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہی عمر رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہی عثمان رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہیں علی رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہے رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہیں زبیر رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہے عبدالرحمن بن حارث رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہے سعید بن زاہد جنت میں ہیں اور ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالی عنہ جنت میں ہیں”

حضرت خدیجہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو جنت کی بشارت دی۔ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہ زوجہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ حضرت مریم بنت عمران رضی اللہ تعالی عنہ حضرت فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا زوجہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آسیہ رضی اللہ تعالی عنہا زوجہ و جنت کی خواتین کی سردار ہیں۔

حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں محل کی بشارت دی۔ حضرت اللہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالی عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنگ بدر اور صلح حدیبیہ میں شامل ہونے والے لوگوں میں سے کوئی بھی آگ میں نہیں جائے گا۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کرنے والوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ حضرت زید بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالی عنہا جنتی ہیں ۔حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ ام مومنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں۔ حضرت عکاشہ رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو جنت کا داخلہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین جزاک اللہ خیر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *