کامیابی کے لیے سب سے پہلے کیا دیکھنا ہے؟
ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ میں جلد سے جلد کامیابی حاصل کرلوں مگر اسے اپنی زندگی میں کامیابی ملے گی یا نہیں اس کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے ۔ اس کا بہترین فارمولا آج میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں۔ اس فارمولے کی مدد سے آپ اپنی زندگی یا کسی کی بھی زندگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کہ موت کی دہلیز تک اسے کامیابی کا منہ دیکھنے کو ملے گا بھی یا نہیں۔
کامیابی حاصل کرنے کے لیے سنجیدگی
کسی بھی شخص کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنی کامیابی کو پانے کے لیے کتنی سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔ اگر تو وہ کافی حد تک سنجیدہ ہے تو امید ِ وافی ہے کہ بہت جلد وہ اپنی کامیابی کو حاصل کر لے گا۔ ورنہ صرف عمر بھر وہ کامیابی کا رونا روتا رہ جائے گا مگر اسکا منہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگا۔
اپنے اہداف کا علم ہونا ضروری ہے
جو بندہ اپنی کامیابی کے بارے میں سنجیدہ ہوگا وہ اگر قابل نہ بھی ہوگا تب بھی وہ جلد یا بادیر اپنی کامیابی کو حاصل کرلے گا مگر وہ بندہ جسے کوئی پرواہ ہی نہیں وہ تمام عمر بھی کامیابی کو نہیں پاسکتا ۔ خدا کی کرنی سے اگر کسی کو بناء محنت و جستجو کامیابی مفت میں مل جائے تو وہ اپنی کامیابی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ اسی لیے اگر آپ بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنی منزل کا اندازہ لگا کر اپنے اہداف کو منتخب کریں اور آج سے ہی عمل کرنا شروع کردیں۔
پہلا قدم کتنا اہمیت رکھتا ہے؟
کامیابی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ آپ کا خوف ہے ۔ لوگوں کا خوف، ناکامی کا خوف اور بھی کسی روپ میں ہوسکتا ہے مگر اس خوف کا علاج صرف ایک ہی چیز ہے اور وہ آپ کا اپنی منزل کی طرف اٹھایا گیا پہلا صحیح قدم ہے۔ جیسے ہی آپ اپنا پہلا قدم بڑھاتے ہیں اسکا مطلب کہ آپ نے آدھا راستہ طے کر لیا باقی آپ کو اپنی مستقل مزاجی سے اسے برقرار رکھنا ہوتا ہے ۔ ایک نہ ایک دن ایسا آہی جاتا ہے جب آپ کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اسی لیے آپ کا پہلا قدم بہت ضروری ہوتا ہے۔ جلد سے جلد اپنا پہلا قدم بڑھائیں۔ کامیابی خود آپ کی منتظر ہے۔
تحریر اچھی لگے تو اپنی رائے کا اظہار کومنٹس میں ضرور کریں۔ نیز میرے چینل کلاتی میڈیم کو ضرور سبسکرائب کریں ۔ شکریہ والسلام!