Skip to content

کرونا وائرس اور دجال (یامین غوری)

بعض لوگ کرونا کو دجال سے جوڑ رہے ہیں اور اسے یہودیت کی سازش بتاتے ہیں ـ
دراصل یہ شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی ہے کہ ہمیں ہر نئی چیز، ایجاد اور وبا اپنے خلاف یہودیوں اور عیسائیوں کی سازش لگتی ہے ـ کبھی فیس بُک ،ٹک ٹاک اور پب جی، سازش لگتی ہے تو کبھی پولیو اور کرونا وائرس ـ سادہ سی بات ہے کہ اگر وہ سازشیں کر رہے ہیں تو آپ کیوں نہیں سازش کرلیتے؟؟ آج سے سو سال پہلے کئی علما نے ریل گاڑی کو دجال کہا تھا ـ دس سال پہلے بعض علما نے اڑن طشتری، برمود تکون کو وغیرہ کو دجال سے جا ملایا تھا اور دھڑا دھڑ کتابیں لکھیں ـ سال 2012ء کو دجال کی آمد کا سال قرار دیا کسی نے مہدی کی آمد کا کہا،
آج کرونا کو دجال سے ملا رہے ہیں ـ
یہ سب افواہیں ہیں اور کچھ نہیں اگر یہودی بھی یہ سب کر رہے ہیں تو ان کو بھی کچھ حاصل نہیں ہونے والا ـ کرونا ایک بیماری ہے جو وائرس سے پھیلتی ہے ـ اس کا یہودیت، عیسائیت دجال، اسلام یا ایمان سے کوئی تعلق نہیں ـ
اس بیماری کی آڑ میں حکومتیں اپنے سیاسی مفاد پورے کریں تو ایک الگ بات ہے ـ لیکن دجال سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ـ
جن کو یہ یہودیوں کی سازش لگتی ہے وہ شوق سے یہ سمجھتے رہیں بلکہ وہ خود بھی یہودیوں کے خلاف ایسی کوئی سازش کر لیں ـ لیکن ایسا نہ ماضی میں کچھ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا ـ

گزشتہ دس پندرہ سال کے دوران میں اگر اس طرح کی مزید افواہوں اور سازشوں کا تذکرہ پڑھنا ہو تو چند کتابوں کا مطالعہ مفید ہوگا جن میں اسی طرح ہر چیز کو دجال سے جوڑا گیا ہے اور یہودیت کی سازش بتایا گیا ہے:
( یہ تمام کتب pdf میں بھی موجود ہیں)

1ـ دجال کب، کون، کہاں؟
جلد اول ،جلد دوم جلد سوم
از مفتی ابولبابہ شاہ منصور

2 ـ برمودا تکون اور دجال
از مولانا عاصم عمر

3 ـ دجال , شیطانی ہتھکنڈے اور تیسری جنگِ عظیم
از احمد حسن

4 ـ تیسری جنگ عظیم اور دجال
از مولانا عاصم عمر

( یامین غوری)

1 thought on “کرونا وائرس اور دجال (یامین غوری)”

  1. انشاءاللہ میں اس کا جواب آپ کو دوں گا یہ سازش ہے یا نہیں اگر تاریخ کتابیں پڑھ لیتے تو یہ باتیں نہ کرتے باقی کرونا وائرس کی بات وہ تو مغرب کے ڈاکٹر اور سائنسدانوں کے اس کی حقیقت بیاں کر دی ہے جو صاحب عقل ہیں ان کو پتا ہے کرونا ایک فراڈ ہے اس کا وجود صرف لیبارٹری کی حد تک ہے باہر اس کا کوئی وجود نہیں ہے اپنے مطالعہ میں وسعت پیدا کریں اپنے آس پاس کے حقائق کا ادراک کرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *