Skip to content

ڈیجیٹل سِکلز اور فر ی لانسنگ کے لئے سب سے بڑا پاکستانی پلیٹ فارم

ڈیجیٹل سِکلز اور فر ی لانسنگ کے لئے سب سے بڑا پاکستانی پلیٹ فارم
ٹچ سکرین کے بانی ا سٹیو جابز نے گلوبل ورلڈ کو ڈیجیٹل دنیا کے سانچے میں ڈھال دیا۔اِس دُنیا کی ضروریات اور ثمرات سے مستفید ہونے کے لیے ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجیٹل دنیا میں بہتر کارکردگی کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی عوام کو اس سے کما حقہ روشناس کروا کے جہاں اُن کا معیار زندگی بلند کیا وہیں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بے پناہ اضافہ کیا جس سے اِن ملکوں کی جی ڈی پی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔

ڈیجیٹل سِکلز اور فری لانسنگ کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے چوتھے ملک کے طور پر ہوتا ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں فری لانسنگ کی مد میں سالانہ 500 ملین ڈالر سے 1.3 بلین ڈالر تک کمائی ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل سِکلز کے متعلق ملک کی اکثریت جن میں طلبا و طالبات سرفہرست اور کسی بھی دوسرے کاروبار سے منسلک افراد کے اذہان میں فری لانسنگ کے متعلق اَن گنت سوالات ہونے کے ساتھ پریشانی کے نمایاں آثار بھی ہوتے ہیں کہ یہ ڈیجیٹل سِکلز اور فری لانسنگ کیا ہے؟ اور اگر یہ واقعی آمدن کے ذرائع ہیں تو ان کی تربیت کہاں سے لی جائے؟؟

ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کے متعلق ایسے تمام افراد کے ابہام کو دور کرتے ہوئے اُن کی خاطر خواہ تربیت کے لیے ایک ایسا پاکستانی پلیٹ فارم موجود ہے جو پاکستانیوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کے دلکش نعرے کی بدولت دس ڈیجیٹل سکلز میں فری آن لائن ٹریننگ دینے کے لیے بیچ نمبر 9 کی رجسٹریشن کا آغاز کر چکا ہے جس میں کل دو لاکھ تیس ہزار افراد ٹریننگ مکمل کریں گے۔

اس ادارے کی ویب سائٹ digiskills.pk ہے ،یہ ادارہ منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت ہے جس کی مالی معاونت نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کر رہا ہے اس ادارے کا عزم ہے کہ دس لاکھ لوگوں کوڈیجیٹل دُنیا کا تربیت یافتہ بنائیں گے ۔

دس ڈیجیٹل سکلز یعنی کورسز کی تربیت کے لیے ورچول یونیورسٹی کی خدمات لی گئیں ہیں یعنی کورسز کی ترتیب و تنظیم کا ذمہ ورچوئل یونیورسٹی کے سپرد ہے۔

اس ادارے کے پارٹنرزمیں ڈاکٹر امجد ثاقب کا ادارہ اُخوت بھی پیش پیش ہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھی اس ادارے کے ساتھ سانجھے داری نبھارہی ہے۔

اَدارہ درج ذیل دس کورسز میں تربیت دے رہا ہے اور یہ کورسزیکم فروری سے شروع ہورہے ہیں اِس ادارے کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اِس نے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے بیس ہزار سیٹیں مختص کی ہیں جن میں سے5 ہزار سیٹیں جنوبی بلوچستان کے لوگوں کے لیے ہیں۔

آپ اس ادارے کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں نیز رجسٹریشن کے عمل کی تمام رہنمائی بھی اِسکی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ درس کورس کے نام درج ذیل ہیں۔
ڈیجیٹل لٹریسی، ڈیجیٹل لائبریری، ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجمنٹ ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن ، ورڈپریس، کوئکس بکس ،کریٹیو رائٹنگ آٹوکیڈ، گرافک ڈیزائن اور فری لانسنگ شامل ہیں۔

ایک اہم بات یہ کہ ایسے حضرات جو اِس دفعہ اِس ادارے کی ویب سائٹ پرخود کو رجسٹرڈ نہیں کرواسکے تو وہ اِس ادارے کی ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کرکے دوبار کب سے کورسز کا اجراء ہو گا اس کے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ اگلی دفعہ وہ اِس سے بھر پور استفادہ اُٹھا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *