Skip to content

اسلام آباد اسامہ ستی قتل اور انصاف

کل کی خبر ہے کہ اسامہ ستی نامی 21 سالہ نوجوان کو پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر گولیوں سے چھلنی کر دیا تقریباً 21 کے قریب گولیاں فائر کی گئی جس میں سے 17 کے قریب اس نوجوان کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیابعدازاں اس کی موت واقعہ ہو گئی اب ذرا اس کے گھر والوں کے بارے میں سوچیے اسکی ماں باپ بہن بھائی ان پر کیا گزری ہوگی ایک نوجوان گھر سے دوست کو چھوڑنے گیا اور واپس اس کی خون میں لپٹی لاش موصول ہوئی یہ کسی چورڈاکو کا کام نہیں ہے بلکہ وہ محافظ جو ہمارے جان مال کے محافظ ہیں جن کے لیے ہم خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس دیتے ہیں یہ کمال ان کی طرف سے ہوا ہے یعنی عوام کے جان مال کا تحفظ نہیں ہے رہبر ہی رہزن ہیں پھر ان اداروں کا کیا فائدہ ؟انسانی جان کی اتنی سی ہی وقعت ہے مان لیں اگر وہ دہشتگرد ہے تو آ پ کے پاس اور کوئی آ پشن نہیں اسکے پاس سے اسلحہ نہیں ملا کوئی ڈرگز نہیں ۔نہ اس نے کسی بھی پولیس والے کو کوئی نقصان نہیں یہنچایا .ایگ دو گولیاں بھی نہیں 21 گولیاں یہ تو بہت بڑا ظلم ہے رہی بات انصاف کی تو یہاں پچھلے چند ہی سالوں میں کچھ ایسے کیسز ہماری اور میڈیا کی نظر سے گزرے ہیں جن کے لواحقین کو آ ج تک انصاف نہیں مل سکا اور مجرم دندناتے پھر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں .ایک کیس نقیب اللہ محسود مشال قتل کیس ماڈل ٹاؤن سانحہ ساہیوال فہرست تو بہت لمبی ہے .یہ چیدہ چیدہ نام ہیں یہاں جس کے پاس پیسہ ہے یا طاقت ہے یا اسکی پہنچ ہے تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے نہ اسکے لیے کوئی قانون ہے نہ کوئی ضابطہ قانون کی بالادستی وہاں ہوتی ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہوں جہاں ادارے مظبوط ہوں اور جہاں قانون انغ کے تقاضوں کے عین مطابق بنا ہو ویسے بھی ہمارے انصاف کا نمبر 118 آ یا ہے 126 ملکوں کی فہرست میں اب ہمارے ملک میں انصاف کا اتنا فقدان کیوں ہے میں اس بات کا متلاشی ہوں شاید آپ بھی ہوں شاید کسی کو معلوم بھی ہو جسکو معلوم ہے وہ ہمیں بتا سکتا اگر میں اس کی تہ تک پہنچتا ہوں تو ضرور بلضرور آپ کے ساتھ تبادلہ کروں گا بہرحال ہم تو چاہتے ہیں کے لواحقین کو انصاف ملے ایک مثال تو قائم ہو ہم بھی فخر سے کہہ سکیں ہاں یار ہماری عدالتوں ہمارے اداروں نے بھی ایک انصاف کا فیصلہ کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *