1۔ آئی ٹی اور ٹیک کی بڑی کمپنیاں:
2020ٹیک کا سب سے بڑا سال رہا ہے۔ گھر پہ بیٹھ کر کام کرنے میں پوری دنیا نے ایک بہت بڑا تجربہ کیا۔ لوگوں نے آن لائن چیزیں خریدیں اور ریستورانوں سے کھانے پینے کی چیزیں بھی مگواتے رہے ہیں. یعنی کہ بہت سارا پیسہ آن لائن چیزوں پہ خرچ کیا ہے. آنے والا دور بھی ایسا ہی ہو گا، اگر اپنے اس وقت کا درست استعمال کیا اور کسی آئی ٹی کمپنی میں انویسٹ کر دیا تو آپ اچھا خاصا منافع کما سکتے ہیں.
2۔ ای کامرس بزنس:
جب پینڈیمک آیا تو لوگوں نے ہر چیز گھر بیٹھ کر خریدی. اس طرح آن لائن سسٹم کا رحجان بڑھا. یو ایس اے، یو اے ای اور یورپ میں تو پہلے سے ہی آن لائن سسٹم پہ لوگوں کا رحجان تھا، لیکن اس دفعہ پوری دنیا میں یہ چیز بڑھی. سب سے زیادہ منافع اسی کاروبار نے کمایا. ایمازون دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس ویب سائٹ ہے، جس نے 72% منافع لیا. ٹارگٹ 40% اور والمارٹ 30% کے قریب ہے. آپ بھی گھر پہ بیٹھ کہ یہ بزنس آسانی سے چلا سکتے ہیں.
ہم ایمازون کے بارے میں پہلے بھی ایک آرٹئکل لکھ چکے ہیں.
3۔ ریئل اسٹیٹ:
ریئل اسٹیٹ سب سے ہترین انویسٹمینٹ کا نام ہے. ریئل اسٹیٹ میں چیزوں کو خریدنے، بیچنے، ان کو مینج کرنے اور پروپرٹیز میں انویسٹمینٹ کا کام ہوتا ہے. اس میں پروپرٹیز، زمین، بلڈنگ اور کسی بھی قسم کی جائیداد شامل ہے.
جب آپ پراپرٹی حاصل کرتے ہیں تو آپکو منافع ہوتا ہے. ۲۰۲۱ ریئل اسٹیٹ کا بہت بڑا سال ثابت ہونے والا ہے. سود کی شرع بھی کم ہے.
4۔ بٹ کوائن اور کرپٹوکرنسی:
بٹ کوائن سب سے مشہور کرپٹوکرنسی ہے ، اس کے لئے بلاکچین ٹیکنالوجی ایجاد ہوئی تھی۔ یہ ڈیجیٹل کرنسی ہوتی ہے جس کا آن لائن امریکی ڈالر کی صورت میں تبادلہ ہوتا ہے.
کریپٹوکرنسی میں انویسٹمینٹ کے لیئے آپ کو اسے خریدنے کے لئے ایک جگہ اور اسے رکھنے کے لئے ایک جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کریپٹوکرنسی خریدنے کے لئے سب سے مشہور جگہ میں کوئن بیس، جی ڈی اے ایکس اور بٹ بٹفینکس ہیں۔. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی تبدیل ہو جائے تو بٹ کوئن میں ضرور انویسٹ کیں.
5۔ انڈیکس فنڈ:
انڈیکس فنڈ بھی ایک بہت اچھی انویسٹ کرنے کی چیز ہے. اس کا کام مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرنا ہوتا ہے، اس میں زیادہ تر سٹاک یا بانڈز کا کام شامل ہوتا ہے. روزانہ ہزاروں کی تعداد میں انڈیکسز مختلف شعبوں، کاروباروں، مارکیٹس اور انویسٹمینٹ کی حکمت عملیوں اور نقل و حرکات کی جانج پڑتال کرتے ہیں اور اس مارکیٹ کی کارکردگی کا حساب کتاب لگاتے ہیں. انڈیکس فنڈ خریدنے سے پہلے ، کچھ اہم باتوں کا اندازہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسا کہ رسک فیکٹر، اس کا مکمل خرچہ اور آپ کو کب پیسے کی ضرورت ہے.
نوٹ: یاد رہے ان سب چیزوں کو کرنے کےلیئے آپکو گوگل اور یوٹیوب کی مد د سے رئسرچ کرنے کی ضرورت پڑے گی. ہم آپکو صرف تعارف بتا رہے ہیں.