حریم شاہ نے معروف سیاستدان کی چیٹ لیک کر دی
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مشہور سیاستدان کی چیٹ لیک کر دی۔
حال ہی میں پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں ان کی ایک حکومتی وزیر سے گفتگو واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ان اسکرین شاٹس میں بھی حریم یہ کہہ رہی تھیں کہ عمران خان کو فوراً رہا کیا جائے، لیکن وزیر صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں، آپ جانتے ہیں میں کچھ نہیں کر سکتا، مجھے آپ سے مزید بات کرنی ہے، کال اٹھاؤ۔
جس کے جواب میں حریم نے کہا کہ پھر دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، میں ویڈیوز لیک کرنے جا رہی ہوں۔