Skip to content

پرائیویٹ کمیٹیوں پر مکمل پابندی، 5 لاکھ روپے جرمانہ 3 سال قید- رویت ہلال کمیٹی نے بل منظور کر لیا۔

پرائیویٹ کمیٹیوں پر مکمل پابندی، رویت ہلال کمیٹی نے بل منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ کمیٹی پر چاند دیکھنے اور اعلان کرنے پر پابندی ہوگی۔

بدھ کو قومی اسمبلی نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کی تفصیلات سماء کو موصول ہوگئی ہیں، بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

قانون کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنائی جائے گی، 16 رکنی مرکزی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے گی۔

بل کے مطابق پرائیویٹ کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، قانون کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،چاند کی جھوٹی گواہی پر3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

ہر صوبہ چھ ارکان پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں بنائے گا جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کریں گے، منظور ہونے والے بل کے مطابق اسلام آباد کی کمیٹی ایک چیئرپرسن سمیت سات ارکان پر مشتمل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *