شیر کی وفاداری

In شوبز
December 31, 2020

شیر کی وفاداری….2012 کی بات ہے ایک آدمی جس کا نام ویلن ٹین گونر تھا۔ اس نے ایک شیر کے بچے کو بچایا تھا۔ اس شیرکی پوری فیملی کو شکاریوں نے مار دیا تھا یہ بچہ بھی مر جاتا۔ لیکن ویلن ٹین نے اس کو بچا لیا ۔اور اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا ۔اگلے کچھ مہینوں تک شیر ویلن ٹین کے ساتھ رہا۔ اس نے شیر کا بہت خیال رکھا ۔اس نے شیر کا نام سرگا رکھ دیا ۔

شیر اور ویلن ٹین تقریبا آٹھ مہینے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ۔ ان کی آپس میں بہت گہری دوستی ہو گئی تھی ۔آٹھ مہینوں بعد اس کو دوسرے شیروں کے ساتھ رہنے کے لیے بھیج دیا گیا۔ تقریبا دو سال بعد جب ویلن ٹین سرگا سے ملنے گیا تو سرگا نے ویلن ٹین کو پہچان لیا اور اس نے دوڑ کر ویلن ٹین کو گلے لگا لیا ۔جیسے یہ کب سے اس کا انتظار کر رہا تھا۔

ایک شیر اپنی مدد کرنے والے کو ایسے یاد رکھے گا یہ بات انتہائی حیران کن تھی۔ اس کے بعد ویلن ٹین سرگا سے ملنے اکثر جاتا رہتا تھا اور یہ دونوں آپس میں گلے ملتے تھے۔ اور بہت خوش ہوتے تھے۔اس کہانی سے ہمیں وفاداری کا سبق ملتا ہے۔ اگر ایک جانور کسی انسان کے ساتھ اتنا مخلص ہو سکتا ہے تو انسان کیوں نہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم کسی کو دھوکا نہ دیں اور ہر کسی سے مخلص رہیں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram