Skip to content

افطار کے بعد سگریٹ نوشی سے دل کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، ڈاکٹر نے خبردار کر دیا۔

افطار کے بعد سگریٹ نوشی سے دل کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، ڈاکٹر نے خبردار کر دیا۔

ترکی میں گیرسن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر کاغان گولن نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر گولن کا کہنا تھا کہ افطاری کے فوراً بعد سگریٹ پینے والے افراد کو چکر آنے کے علاوہ جسمانی لرزش اور ہاتھوں اور پاؤں میں کپکپی بھی آتی ہے۔ کیونکہ لمبے وقفے کے بعد سگریٹ پینا جسم کے پورے مدافعتی نظام کو درہم برہم کر دیتا ہے، جب کہ مختصر وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو کہ سال کے باقی دنوں میں ہونے والے نقصانات سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹر گولن کے مطابق بعض طبی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوتا ہے اور سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ رمضان کے مہینے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمباکو نوشی ترک کرنا شروع کر دی جائے اور روزہ کے طویل اوقات میں تمباکو کا استعمال نہ کرنے کی جسم کی عادت سے فائدہ اٹھایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *