باب بقیع (بقیع کا دروازہ)
باب بقیع مسجد نبوی کے مشرقی جانب کا دروازہ ہے جس کا رخ جنت البقیع کی طرف ہے اور یہ روضہ مبارک (مقدس حجرہ) کا قریب ترین دروازہ ہے۔
نمبر1: باب بقیع 1408 ہجری میں نصب کیا گیا تھا اور یہ باب السلام کے بالکل مخالف ہے جو مغربی جانب ہے۔
نمبر2: یہ دروازہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں پر سلام پھیرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے لوگوں کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے ہے۔
نمبر3: یاد رہے کہ یہ دروازہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں موجود نہیں تھا۔
حوالہ جات: تاریخ مدینہ منورہ۔ محمد الیاس عبدالغنی